خوشاب(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر خوشاب میں توازن کھو بیٹھے اور اسٹیج پر گر گئے۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کا حقیقی آزادی مارچ آج آٹھویں روز اسد عمر کی قیادت میں اپنی منزل کی طرف گامزن ہے اس حوالے سے خوشاب میانوالی روڈ کے مختلف مقامات پر استقبالی کیمپ لگائے گئے، مرکزی پنڈال غلہ منڈی چوک میں سجایا گیا۔استقبالی کیمپ میں اسد عمر اسٹیج پر کھڑے کارکنان کو ہدایات دے رہے تھے کہ اچانک گر گئے۔گرتے ہی بیٹھ کر خود کو سنبھالا اور پھر بیٹھ کر ہی مزید ہدایات دینے کا سلسلہ جاری رکھا۔