جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

گفتگو لیک ہونے پر چین کے صدر شی جن پنگ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے ناراض ہوگئے

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (این این آی )چین کے صدر شی جن پنگ نے کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے جی 20 سمٹ کے دوران بند کمرے میں ہونے والے اجلاس کی تفصیلات لیک ہونے پر خفگی کا اظہار کیا۔چینی صدر اور کینیڈین وزیراعظم کی ویڈیو بھی جاری ہوئی ہے جس میں دونوں ایک دوسرے کے قریب کھڑے ہیں

اور مترجم کے ذریعے بات کر رہے ہیں۔صدر شی جن پنگ نے کہا کہ یہ نامناسب بات ہے، یہ ہمارا طریقہ کار نہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر اخلاص ہو تو ہم باہمی قدر کے جذبے کے ساتھ گفتگو کرسکتے ہیں۔صدر شی جن پنگ چینی زبان میں بات کر رہے تھے، مترجم کو کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ ہم نے اجلاس میں جو بھی بات کی وہ سب اخبارات کو لیک ہوگئی، یہ مناسب نہیں۔کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے جواب دیا کہ ہم کینیڈا میں آزاد اور شفاف مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں اور ہم ایسا کرتے رہیں گے، ہم ایک ساتھ کام کریں گے لیکن ممکنہ طور پر ایسے بھی معاملات ہوں گے جس پر ہم اتفاق نہ کریں۔اسی دوران چینی صدر نے کہا کہ ماحول بنائیے، ان کا اشارہ اس طرف تھا کہ مذاکرات اور رابطے کے لیے سازگار ماحول بنائیے۔یہ کہتے ہوئے شی جن پنگ نے گفتگو ختم کی، جسٹن ٹروڈو کو مسکراتے ہوئے دیکھ کر مصافحہ کیا اور چلے گئے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…