منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

رائے ونڈ تا لاہور نیا کرایہ مقررہونے سے مسافروں کی چیخیں نکل گئیں،ریلوے کو لاکھوں روپے کا خسارہ

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رائے ونڈ (این این آئی )ریلوے حکام کی جانب سے رائے ونڈ تا لاہورکرایہ 400روپے مقررہونے سے مسافروں کی چیخیں نکل گئیں ،ناقص حکمت عملی سے لاکھوں روپے یومیہ خسارہ ہونے لگا ۔تفصیلات کے مطابق لاہور ڈویژن کے سب سے زیادہ آمدن دینے والے رائے ونڈ جنکشن کے مسافروں کی مشکلات میں روز بروز اضافہ ہو تا چلا جارہا ہے ،

کراچی سے آنیوالی تمام ٹرینیں خانیوال ،ساہیوال اور رائے ونڈ پہنچ کر تقریبا خالی ہو جاتی ہیں رائے ونڈ سے چل کر یہ ٹرینیں لاہور پہنچ کر اپنے سفر کا اختتام کردیتی ہیں جن میں کراچی ایکسپریس اور پاک بزنس ایکسپریس شامل ہیں ،مذکورہ ٹرینوں کے کرایہ جات دیگر ٹرینوں کی نسبتاً زیادہ ہے ،مذکورہ گاڑیوں سے رائے ونڈ اترنے والے مسافروں کی تعداد روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں میں ہے اب رائے ونڈ سے لاہور جانیوالے تبلیغی مندوبین جن کی بکنگ قراقرم ایکسپریس ،شاہ حسین ایکسپریس میں کراچی جانے کیلئے ہوئی ہوتی ہے وہ رائے ونڈ سے لاہور کا کرایہ 400روپے کیسے ادا کرینگے ۔ریلوے افسران کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے سیلابی صورت حال کے بعد ٹرین آپریشن بحال ہونے کے بعد مذکورہ ٹرینوں کا کرایہ 200روپے سے بڑھا کر اچانک 400روپے کردیا گیا ہے جس سے رائے ونڈ سے لاہور سفر کرنیوالے مسافر جنکی تعداد سینکڑوں میں تھی اب گنتی کے چند مسافر رہ گئے ہیں ۔نا اہل افسران نے عوام کیساتھ ریلوے کی آمدن پر بھی کاری ضرب لگا دی ہے گاڑی نے لاہور تو آنا ہی ہے اگر رائے ونڈ سے لاہور مسافر اس ٹرین میں سوار ہو جائیں گے تو اس عمل سے ریلوے افسران اور ریل گاڑیوں کو کیا مسئلہ درپیش آئیگا ،ایک طرف ریلوئے حکام تبلیغی کارکنان کے ذریعے سالانہ اربوں روپے کماتا ہے ،انکو سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھاتا ہے تو دوسری جانب انکی جیبوں پر ہاتھ صاف کرنے پر بضد ہے ،

وفاقی وزیر ریلوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ریل گاڑی طویل سفر طے کرنے کیلئے ہے لوکل کیلئے نہیں ،تو رائے ونڈ کے شہریوں کا کہنا ہے کہ میاں شہباز شریف اور میاں نواز شریف نے پہلے رائے ونڈ کی عوام کو کونسی میٹرو بس ،سپیڈو بس یا اورنج ٹرین کی سہولت دے رکھی ہے؟ سابق اور موجودہ وزیر اعظم کا شہر رائے ونڈ پینے کے صاف پانی سے یکسر محروم ہونے کے ساتھ اب سفری سہولیات بھی محروم کیا جارہا ہے ،

41کلومیٹر کاسفر400روپے میں دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں بھی نہیں ،ریلوے افسران کے اس فیصلے سے رائے ونڈ کی عوام میں شدید غم وغصہ پایا جارہا ہے کہ مسلم لیگی حکومت نے رائے ونڈ کی عوام پر مہنگائی مزید نشتر چلاتے ہوئے ان سے سفری سہولیات تک چھین لی ہیں ،شٹل ٹرین بھی بند کروادی گئی ہے ،اوکاڑا پسنجر سمیت دیگر پسنجر ٹرین کے خاتمے سے ساہیوال ،اوکاڑا ،قصور کے مسافروں کی مشکلات میں اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے ،ٹرانسپورٹ مافیا عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہا ہے ،

اضافی اخراجات کے بغیر چلنے والی ریل گاڑیوں پر اگر رائے ونڈ کے مسافروں کو تمام ٹرینوںکا یکساں کرایہ 100روپے مقرر کردیا جائے تو اس سے ریل کی آمدن میں بھرپور اضاضے کیساتھ عوام کی مشکلات میں کمی واقع ہو گی ،اگر ریلوئے حکام گوجرانوالا اسٹیشن کا کرایہ حیرت انگیز طور پر کم کرسکتے ہیں تو رائے ونڈ کے مسافروں کیساتھ ظلم اور ناانصافی کیوں کی جارہی ہے ،وزیر اعظم شہباز شریف ریلوے حکام کے اس اقدام کا فوری نوٹس لیتے ہوئے رائے ونڈ تا لاہور تمام ٹرینوں کا کرایہ 100روپے مقرر کرنے کے احکامات جاری کریں تاکہ رائے ونڈ کی عوام اور بالخصوص تبلیغی مندوبین جو سینکڑوں افراد یومیہ بذریعہ ریل گاڑی سفر کرتے ہیںانکو بہتر سفری سہولیات میسر آسکیں ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…