بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان پر حملے کے بعد احتجاج کرنیوالے 300 پارٹی کارکنان کیخلاف مقدمہ درج

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر قاتلانہ حملے کے بعد پشاور میں احتجاج کرنے والے پی ٹی آئی کے 300 مشتعل کارکنان کے خلاف درج مقدمہ منظر عام پر آگیا ،پولیس نے 5 روز قبل درج مقدمہ میں کسی کو نامزد نہیں کیا۔پشاور پولیس نے احتجاج کے دوران جی ٹی روڈ سے ریڈ زون میں داخل ہونے ، بکتر بند گاڑی کو نقصان پہنچانے، پولیس کو ڈنڈوں سے مارنے پر پی ٹی آئی کے 300 کارکنان کے خلاف درج مقدمہ درج کیا ہے۔ مقدمہ ایس ایچ او تھانا شرقی انسپکٹر نعیم کی مدعیت میں درج کیا گیا ۔ ایف آئی آر کے مطابق 250 سے 300 تک کارکنان نے ریڈ زون میں داخل ہو کر پولیس کی بکتر بند گاڑی کو نقصان پہنچایا، پولیس اہلکاروں پر ڈنڈوں سے حملہ کیا۔ ایف آئی آر میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی دفعات بھی شامل ہیں۔ مقدمہ میں کہا گیا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے ملزموں کی شناخت کی جائے گی اور اس سلسلے میں نادرا سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…