بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

پنجاب میں گنے کی کرشنگ شروع کرنے کے حوالے سے تنازعہ سامنے آ گیا

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پنجاب میں گنے کی کرشنگ شروع کرنے کے حوالے سے تنازعہ سامنے آ گیا ، شوگر ملوں نے چینی برآمد کرنے کی اجازت ملنے تک کرشنگ سیزن شروع کرنے سے انکار کردیا۔ذرائع کے مطابق شوگر ملوں کو 20 نومبر سے چلانے

کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ، تاخیر کے باعث فصل کیلئے گندم کی بوائی 10 نومبر تک کرنے کا بہترین موقع ضائع ہوگیا ہے ۔حکومت پنجاب نے کرشنگ میں تاخیر کیلئے 2021 کا نیا قانون استعمال کیا، 20 نومبر جنوبی اور 25 نومبر سے وسطی پنجاب میں کرشنگ شروع ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گنے کی سرکاری قیمت اور کرشنگ کی تاریخ کا نوٹیفکیشن اسی ہفتے جاری ہونے کی توقع ہے، گنے کی سرکاری قیمت 275 سے 300 روپے فی من مقرر کئے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق شوگر ملوں نے چینی برآمد کی اجازت ملنے تک کرشنگ سیزن شروع کرنے سے انکار کردیا ہے۔ترجمان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک ارب ڈالر مالیت کی فالتو چینی ملک میں پڑی ہے، نئے کرشنگ سیزن کے بعد مزید ایک ارب ڈالر کی فالتو چینی پیدا ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…