اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )عمران نیازی کو فرسٹ ایڈ دینے والے ریسکیو اہلکار کے خلاف زمین تنگ کردی گئی کیونکہ ریسکیو اہلکار نے عمران نیازی کو لگنے والے زخم کے بارے دنیا کو سچ بتایا تھا۔نجی ٹی وی کے مطابق زخمی عمران خان کی ڈریسنگ کرنا
ریسکیو اہلکار کو مہنگا پڑ گیا ، رضوان کو معطل کر کے ڈی جی ریسکیو نے لاہور طلب کر لیا ہے ۔ ریسکیو اہلکار رضوان نے عمران خان کو طبی امداد دینے سے متعلق انٹر ویو دیا تھا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق جب وزیر آباد میں یہ واقعہ پیش آیا تو اس وقت اہلکار فوری طور پر کینٹینر پر پہنچا تھا ، اس نے فوری طور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی مرہم پٹی کی اور اس کے بعد میڈیا کو انٹرویو دیا جو سوشل میڈیا پروہ انٹریو چل رہا تھا جس میں انکشاف کیا گیا تھا اس کا کہنا تھا کہ میں نے صرف ایک ہی زخم دیکھا تھا اس حوالے سے وزیراعلی پنجاب برہم ہوئے تھے ، انکا کہنا تھا کہ یہ انٹرویو کیوں دیا گیا ، اس اہلکار نے زخموں کے حوالے سے کیوں بتایا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق اس کے بعد اہلکار رضوان کیخلاف انکوائری شروع ہوئی ، وہ انکوائری میںپیش ہوا اس کے بعد اسے ڈی جی آف لاہور میں طلب کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس کے ساتھیوں سے جب رابطہ کیا گیا تو وہ پریشانی کے عالم میں ہیں ،اہلکار کو نوکری سے نکالے جانے کی دھمکیاں مل رہیں ہیں ۔
عمران نیازی کو فرسٹ ایڈ دینے والے ریسکیو اہلکار کے خلاف زمین تنگ کردی گئی
کیونکہ ریسکیو اہلکار نے عمران نیازی کو لگنے والے زخم کے بارے دنیا کو سچ بتایا تھا۔#پاکستان_بمقابلا_جھوٹا pic.twitter.com/pHPwwHhYjV— Rab Nawaz Baloch (@RabNBaloch) November 9, 2022