ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

وقار یونس کی بابراعظم اورمحمد رضوان سے متعلق پیش گوئی سچ ثابت ہوگئی

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بائولر وقار یونس کی بابراعظم اورمحمد رضوان سے متعلق پیش گوئی سچ ثابت ہوگئی ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وقار یونس نے اپنے پیغام میں لکھا تھا کہ اللہ نے چاہا تو بابر اعظم اور محمد رضوان سڈنی میں چمکیں گے، میری دعائیں اور تمنائیں پاکستانی ٹیم کے ساتھ ہیں۔دوسری جانب پاکستانی شاہینوں نے

سڈنی کرکٹ گرائونڈ میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے پہلی سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو زیر کرتے ہوئے فائنل میں جگہ بنائی اور یوم اقبال پر شاہینوں نے کیویز پر اپنی برتری ثابت کردی۔پاکستان کی جیت کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق کپتانوں اور مشہور کرکٹرز نے خوشی کا اظہار کیا اور ٹیم سمیت پوری قوم کو مبارک باد دی۔جن سابق کرکٹرز نے بابراعظم اور محمد رضوان پر کڑی نکتہ چینی کی تھی وہ بھی ٹیم کو داد دیے بغیر نہ رہ سکے، کپتان اور رضوان کی جوڑی نے اہم وقت میں فارم میں واپسی کی اور ٹیم کو فائنل تک پہنچا دیا۔ورلڈ کپ 1992ء کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دینے والے قومی ٹیم کے کپتان عمران خان نے بھی ٹوئٹر پر ٹیم کو مبارک باد دی۔انہوں نے لکھا کہ بابراعظم اور ٹیم کو عظیم کامیابی پر مبارک ہو۔سابق کپتان وسیم اکرم ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے دوران جب ٹیم کی کارکردگی ناقص رہی تو سخت تنقید کرتے رہے تاہم سیمی فائنل میں شان دار فتح پر ٹیم کو مبارک باد دی۔وسیم اکرم نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ بہترین کارکردگی پر پاکستانی ٹیم اور تمام پاکستانیوںکو مبارک باد اور اب فائنل میں محظوظ ہوں۔سابق کپتان وقار یونس کی خوشی ان کے ٹوئٹ سے چھلک رہی ہے اور انہوں نے میچ سے پہلے کیا گیا اپنے ٹوئٹ کا بھی جواب دیا، جس میں انہوں نے بابراعظم اور محمد رضوان کی بہترین کارکردگی کی پیش گوئی کی تھی۔وقار یونس نے ٹیم کی جیت پر لکھا کہ الحمداللہ،

پوری قوم کو مبارک ہو، ہم فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔راولپنڈی ایکسپریس شعب اختر نے ٹوئٹ کیا کہ ٹی ورلڈ ورلڈ کپ پاکستان کے لیے، سڈنی کرکٹ گرائونڈ میں غیرمعمولی نظارے ہیں، لڑکوں کے پاس میلبرن کا ٹکٹ ہے۔سابق کپتان شعیب ملک بھی ٹیم کے ناقد رہے تاہم فائنل میں رسائی پر ٹیم کو مبارک دی اور کہا کہ ہمارے شاہینوں کی طرف سے پاکستانی شائقین کو یوم اقبال پر تحفہ مل گیا۔

انہوں نے لکھا کہ اس کامیابی پر پوری قوم کو مبارک ہو، ہم ایک دفعہ پھر عالمی چمپئن بننے سے صرف ایک میچ دور ہیں۔فاسٹ بالر وہاب ریاض نے کہا کہ پاکستان کو مبارک ہو، شاباش کھلاڑی، ہماری ٹیم گیم اور دل کیسے جتنا ہے بخوبی جانتی ہے۔معروف کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو نے ٹوئٹ کیا کہ پاکستان 30 سال بعد میلبرن کرکٹ گرائونڈ میں پھر فائنل کھیلے گا۔
۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…