ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

سیمی فائنل سے قبل نیوزی لینڈ کے بولر کا پاکستانی ٹیم سے متعلق بڑا بیان

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ٗ این این آئی)سیمی فائنل سے قبل نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے سوشل میڈیا پر فاسٹ بولر لوکی فرگوسن کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔لوکی فرگوسن کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ میں ہماری پرفارمنس اچھی رہی ہے، آسٹریلیا اور سری لنکا کے خلاف میچ میں کراؤڈ نے بھی بہت سپورٹ کیا اور سڈنی کا گراؤنڈ بھی بہت بڑا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کیوی بولر کا کہنا تھا پاکستان کا یہ ٹورنامنٹ بہت اوپر نیچے رہا ہے، ان کے کئی میچز بہت کلوز رہے ہیں۔لوکی فرگوسن کا کہنا ہے کہ پاکستان دنیا کی اچھی ٹیموں میں سے ایک ہے، ان کے پاس بہت سے میچ ونر کھلاڑی ہیں، ہمارے لیے اہم یہ ہے کہ اہم پاکستان کے خلاف چیلنج کو انجوائے کریں۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ اور سابق آسٹریلوی کرکٹر جیف لاسن نے کہا ہے کہ سیمی فائنل میں آنے کے بعد اب پاکستان ورلڈ کپ بھی جیت سکتا ہے۔جیف لاسن نے ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان ٹیم کا عدم تسلسل ہی اس کا تسلسل ہے،پاکستان کی بولنگ ٹورنامنٹ میں اچھی رہی، بیٹنگ نے کچھ مایوس کیا۔پاکستان ٹیم خوش قسمت رہی کہ وہ سیمی فائنل تک پہنچی، اب اس کو نتائج کی پرواہ کیے بغیر اور پریشر سے آزاد ہوکر کرکٹ کھیلنا ہوگی۔

سیمی فائنل میں پاکستان اپنے فاسٹ بولرز پر بھروسہ کرے اور حریف پر دبائو ڈالے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ نے کہا کہ بابر اعظم اور محمد رضوان نے پاکستان کے لیے متعدد میچز جیتے ہیں، بابر کا رنز نہ بنا پانا حیران کن ہے، ہوسکتا ہے کپتانی کا پریشر ٹورنامنٹ میں بابر پر طاری ہو۔انہوں نے کپتان کے لیے مشورہ دیا کہ بابر کپتانی کا پریشر ایک طرف رکھ کر اپنی بیٹنگ انجوائے کریں۔

پاکستان میں کپتانوں پر ہمیشہ ہی توقعات کی وجہ سے پریشر رہا ہے۔جیف لاسن نے مزید کہا کہ جب میں کوچ تھا تو نوجوان شعیب ملک کو کپتان بنایا تھا تاکہ توقعات کا زیادہ دبا نہ ہو۔جیف لاسن نے کہا کہ پاک بھارت میچ میں ہائوس فل دیکھ کر کافی زبردست لگا تھا، اگر پاک بھارت فائنل ہوا تو میلبرن میں تماشائیوں کے لیے دو گرائونڈز کا انتظام کرنا پڑے گا۔

پاک بھارت کرکٹ سیریز سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میلبرن میں پاک بھارت ٹیسٹ بھی ہائوس فل ہوگا، اصولی طور پر تو دونوں ٹیموں کو ایک دوسرے کے میدانوں میں کھیلنا چاہیے۔جیف لاسن نے کہا کہ بطور کوچ پاکستان کے ساتھ 2007 ء میں بھارت کا دورہ کیا جو زبردست تھا، مداحوں سے پوچھیں تو وہ یہ ہی کہیں گے کہ پاک بھارت کرکٹ دیکھنا چاہتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…