جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

محسن عباس حیدر کی موجودگی پر رابعہ انعم ندا یاسر کا مارننگ شو چھوڑ کر چلی گئیں

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) معروف میزبان اور اینکر رابعہ انعم نے ندا یاسر کے شو میں محسن عباس حیدر کے ساتھ بیٹھنے سے انکار کرتے ہوئے پروگرام سے واک آؤٹ کیا ہے۔ندا یاسر کے مارننگ شو میں رابعہ انعم کو بطور مہمان مدعو کیا گیا تھا اور شو میں فضا علی اور محسن عباس نے بھی مہمان کے طور پر شرکت کی ۔

رابعہ انعم نے شو کے دوران ندا یاسر سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس شو کا مزید حصہ نہیں بن سکتی کیوں کہ کچھ غلطیوں کی معافی ہوتی ہیں لیکن کچھ غلطیاں عمر بھر ساتھ رہتی ہیں۔انہوں نے وضاحت دی کہ مجھے بتایا گیا تھا کہ شو میں فضا علی مہمان ہیں تاہم مجھے یہ علم نہیں تھا کہ محسن عباس بھی اس شو کا حصہ ہوں گے۔ اسی لئے میں کوئی ایسی مزید غلطی نہیں کرنا چاہتی جس سے گھریلو تشدد کو فروغ ملے۔رابعہ نے یہ کہتے ہوئے شو سے واک آؤٹ کیا اور معذرت کی کہ میں نے اپنے حصے کا چھوٹا سا کام کردیا ہے، ہوسکتا ہے کہ میری اس کوشش سے میری میری چھوٹی بیٹی یا کوئی دوست گھریلو تشدد کا نشانہ نہ بنے۔شو سے جاتے جاتے انہوں نے مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر اور چینل کی انتظامیہ سے معافی بھی مانگی تاہم چینل کی انتظامیہ نے شو کی قسط کے اس حصے کو ایڈیٹ کرکے پیش کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…