سڈنی ( این این آئی) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے کہا ہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان اور بھارت کو نہیں دیکھنا چاہتا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جوز بٹلر نے کہا کہ میں یہ پارٹی خراب کرنے کی پوری کوشش کروں گا تاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا فائنل نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ ہم بھارت اور پاکستان کو فائنل میں نہیں دیکھنا چاہتے، اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے کہ ایسا نہ ہو۔واضح رہے کہ بھارت اور انگلینڈ کا سیمی فائنل آج بروز جمعرات کو ایڈیلیڈ میں شیڈول ہے۔سیمی فائنل میں کامیاب ہونے والی ٹیمیں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا فائنل اتوار کو میلبرن میں کھیلیں گی۔