اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 186 رنز کا بڑا ہدف دیدیا، تفصیلات کے مطابق اننگز کے آغاز پر ہی محمد رضوان نے چوکا مارا اور 4 رنز بناکر وین پرنیل کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔محمد حارث نے 11 گیندوں پر 28 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی
جس میں 3 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے۔ کپتان بابر اعظم 6 ، شان مسعود 2 اور محمد نواز 28 رنز بناکر پویلین لوٹے۔جنوبی افریقا کے خلاف میچ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے،فخر زمان کی جگہ محمد حارث کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم میں کپتان بابر اعظم سمیت نائب کپتان شاداب خان،محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد، محمد حارث،محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف ٹیم میں شامل ہیں۔گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بنگلا دیش کے خلاف بھارت کی جیت نے پاکستان کے سیمی فائنل تک رسائی کے چانسز کو مزید مشکل بنادیا۔آسٹریلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ 2 میں بھارت نے 4 میں سے 3 میچز جیت کر 6 پوائنٹس حاصل کیے ہیں جبکہ جنوبی افریقا کے تین میچز میں 5 پوائنٹس ہیں اور پاکستان ٹیم تین میچز میں 2 پوائنٹس ہی حاصل کرسکی ہے۔اگر آج کا میچ پاکستان جیت جاتا ہے تو اس کے 4 میچز میں 4 پوائنٹس ہوجائیں گے جبکہ جنوبی افریقا کے 5 اور بھارت کے 6 پوائنٹس ہوں گے۔