بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

   لکھ لیں! پاکستان ورلڈکپ کیلئے آئیگا لیکن بھارت وہاں نہیں جائیگا: سابق بھارتی کرکٹر

datetime 20  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی( این این آئی) سابق بھارتی کرکٹر آکاش چوپڑا نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی)کے سربراہ نے کہہ دیا کہ بھارت ایشیاء کپ کے لیے پاکستان کا دورہ نہیں کرے گا تو یہ ایک حقیقت ہے۔پاکستان کے بھارت میں ون ڈے ورلڈ کپ میں شرکت نہ کرنے کے ممکنہ فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے آکاش چوپڑہ کا کہنا تھا کہ ایشیاکپ میگا ایونٹ کے مقابلے بہت چھوٹا ایونٹ

ہے اور ورلڈکپ چھوڑنے کا مطلب آئی سی سی سے حاصل ہونے والی بڑی رقم کو چھوڑ دینا ہے۔آکاش چوپڑا نے کہا کہ میں لکھ کر دے سکتا ہوں کہ پاکستان ورلڈکپ کھیلنے ضرور آئے گا اور بھارت پاکستان نہیں جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ردعمل کو سنجیدگی سے نہیں لے رہا ہوں اور مجھے لگتا ہے کہ ایشیاکپ 2023ء کا انعقاد ایک نیوٹرل مقام پر ہوگا۔سابق کرکٹر نے بھارت کو ایشین کرکٹ کونسل کا بڑا بھائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بی سی سی آئی واحد بورڈ ہے جو ایشیاکپ کی حاصل ہونے والی رقم نہیں لیتا، بلکہ دیگر ممالک میں تقسیم کردیتا ہے۔دوسری جانب سابق بھارتی کرکٹر آکاش چوپڑا نے حارث رئوف کو شاہین آفریدی سے زیادہ خطرناک بولر قرار دے دیا۔سابق بھارتی کرکٹر آکاش چوپڑا نے پاکستانی گیند بازوں سے متعلق ٹوئٹر پر تبصرہ کیا اور حارث رئوف کو زیادہ پاک بھارت میچ کے لیے زیادہ خطرناک محسوس کیا۔انہوں نے لکھا کہ گیند باز غیر متوقع کارکردگی دکھا سکتے ہیں لیکن وہ شاہین نہیں حارث رئوف ہیں کیوں کہ ممکن ہے کہ 23اکتوبر کو کھیلے جارہے میچ میں شاہین دستیاب نہ ہوں۔

سابق بھارتی بلے باز نے وارم اپ میچ میں افغانستان کے اوپنر کو آئوٹ کرنے پر شاہین کے ان سوئنگ یارکر کی تعریف کی۔آکاش چوپڑا نے کہا کہ شاہین ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے دو وارم اپ میچز افغانستان اور انگلینڈ کے خلاف کھیل چکے ہیں جس میں انہوں نے افغانستان کے خلاف 2وکٹیں حاصل کی جبکہ حارث رئوف نے بھی افغانستان کے خلاف دو وکٹیں حاصل کیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ رئوف نے ستمبر میں پاکستان میں کھیلی گئی سیریز میں انگلینڈ کے خلاف بھی وکٹیں حاصل کی تھیں۔دوسری جانب شاہین نے 2021ء کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے تین اہم کھلاڑیوں روہت شرما، کے ایل راہول اور ویرات کوہلی کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…