وہاڑی( این این آئی)دریائے ستلج کے سیلاب میں گھری بستی میں 40فٹ لمبا اژدھا نکل آیا جسے مقامی شہری نے فائرنگ کر کے مار ڈالا۔بتایا گیا ہے کہ ضلع وہاڑی کی بستی ”بڈھن شاہ”سے سیلابی پانی کے ساتھ ایک دیوقامت اژدھا نکل آیا جس کی لمبائی تقریباً 40فٹ بتائی جا رہی ہے۔
مقامی افراد کے مطابق اژدھا سیلابی پانی سے نکل کر مرغیوں کے ڈربے کی طرف بڑھ رہا تھا۔مقامی شہری نے خوفزدہ ہونے کی بجائے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بروقت فائرنگ کر کے اژدھے کو مار ڈالاجسے بعد ازاں دریا میں بہا دیا گیا۔