جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

ضمنی انتخابات سے شہباز شریف حکومت کی چولیں ہل گئیں،چودھری پرویزالٰہی

datetime 18  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے شاہکام چوک فلائی اوور منصوبے کا افتتاح کردیا۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کومنصوبے کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ شاہکام چوک فلائی اوور سے شہریوں کو آمد و رفت میں آسانی اور وقت کی بچت ہوگی۔

اس فلائی اوور منصوبے پر 3 ارب 91 کروڑ روپے لاگت آئی ہے اور 3 رویہ 2 طرفہ فلائی اوور 606 میٹر طویل ہے۔ روزانہ ایک لاکھ 20 ہزار گاڑیوں کو آمد و رفت کیلئے سگنل فری کوریڈور کی سہولت میسر ہوگی۔منصوبے پر لاگت کا تخمینہ 4 ارب 23 کروڑ روپے لگایا گیا اور منصوبے میں 31 کروڑ 40 لاکھ روپے کی بچت کی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ کو شاہکام چوک فلائی اوور منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے شاہکام چوک فلائی اوورمنصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف جب سے وزیراعظم بنے ہیں، وہ ہماری حکومت کو غیر مستحکم کرنے میں مصروف ہیں۔ضمنی الیکشن کا رزلٹ سب کے سامنے ہے۔ضمنی انتخابات کے رزلٹ سے شہباز شریف اوروفاقی حکومت کی چولیں ہل گئی ہیں۔(ن) لیگ اورپی ڈی ایم کو سمجھ نہیں آرہی کہ انہوں نے کرنا کیا ہے اورانشا ء اللہ انہیں سمجھ آئے گی بھی نہیں۔ ن لیگ خود بھی قبضہ گروپ ہے اور بندے بھی قبضہ گروپ کے رکھے ہوئے ہیں۔(ن) لیگ گندم پر بھی سیاست کررہی ہے۔ سیاست اپنی جگہ لیکن شہباز شریف کی پنجاب کے عوام سے دشمنی کھل کر سامنے آ گئی ہے۔وفاقی حکومت نے پنجاب کے سوا تمام صوبوں کو گندم دی ۔وفاق نے سندھ کو گندم دی ، ہم نے اجازت مانگی لیکن پھر بھی پنجاب کو گندم امپورٹ کرنے کی اجازت نہیں دی۔وفاقی حکومت نہ خود گندم پنجاب کو دے رہی ہے اورنہ ہی ہمیں امپورٹ کرنے کی اجازت دیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے پنجاب حکومت کے170ار ب روپے کے واجبات ادا کرنے ہیں اوروفاقی حکومت یہ بھی روک کر بیٹھی ہے۔ ن لیگ والے پنجاب سے کھلی دشمنی کررہے ہیں اوران حالات میں یہ کس منہ سے پنجاب کے عوام سے ووٹ مانگتے ہیں؟۔ہم وفاقی حکومت کے رویے کے خلاف سپریم کورٹ جا رہے ہیں ۔شہباز شریف نے دیگر فلاحی منصوبوں سمیت المبارک سینٹر کو بھی بند کر دیا۔

المبارک سینٹر میں فائیو سٹار ہوٹل اور چھت پر فٹ بال گرائونڈ جتنا بڑا فوڈ کورٹ بنایا جائے گا۔المبارک سینٹر کو ٹنل کے ذریعے قذافی سٹیڈیم سے منسلک کرکے ٹریفک مسائل کا خاتمہ کریں گے۔المبارک سینٹر کے ساتھ 7 ہزار گاڑیوں کی پارکنگ کی سہولت بھی ہوگی۔انہوںنے کہا کہ شاہکام چوک سے ملحقہ ہاؤسنگ سوسائٹیز میں امن و امان یقینی بنانے کیلئے پٹرولنگ پوسٹ اورریسکیو1122 سینٹر بنائیںگے۔پٹرولنگ پوسٹ اورریسکیو1122 سینٹر بنانے کے پیسے ہاؤسنگ سوسائٹیز کے مالکان سے لیںگے۔

نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز سیوریج نہیں ڈالتیں جس سے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز اشتہار دینے سے قبل اپنی سکیموں میں سیوریج ، سڑکیں اوردیگر ضروری سہولتیں کی فراہمی یقینی بنائیں۔ہائوسنگ سوسائٹیز کو نوٹسز بھیجے جائیںگے کہ و ہ تعمیرات سے قبل سیوریج اوردیگر سہولتیں فراہم کریں۔ نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو اس ضمن میں ایک ہفتے کا وقت دے رہے ہیں ۔جو سوسائٹیزعمل نہیں کریں گی ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔سوسائٹیز والے جن سے پیسے کما رہے ہیں، انہیں سہولتیں بھی دیں۔

انہوں نے کہا کہ عام آدمی کی سہولت کیلئے اراضی ٹرانسفر فیس میں سو فیصد کمی کر دی ہے۔ٹرانسفر فیس میں کمی سے پراپرٹی کے کاروبار میں بہتری آرہی ہے۔عمران خان کے ویژن کے مطابق روڈا اور سی بی ڈی کے پراجیکٹس پر کام شروع ہے ۔بے ہنگم ٹریفک اور بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر لاہور کا ماسٹر پلان منظورکر لیا ہے۔لاہور میں گرین اور تعمیرات کیلئے برائون ایریا کو مخصوص کردیا ہے۔لاہورشہر کے اندر انڈر گراؤنڈسفر کی سہولت کاپراجیکٹ لیکر آئیںگے۔یہ پراجیکٹ لاہورکے شہریوں کیلئے بہت بڑا تحفہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہمیرے گزشتہ دور میں انڈرگراؤنڈ پراجیکٹ پر کام شروع ہوالیکن شہبازشریف نے اسے بھی روک دیا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ شاہکام چوک فلائی اوورمنصوبے میں31کروڑ روپے کی بچت کی گئی ،جس پر میں ڈی جی ایل ڈی اے اوران کی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔ تقریب سے سینئر صوبائی وزیر میاں محمد اسلم اقبال نے بھی خطاب کیااورکہا کہ شہبازشریف نے لاہور کو کنکریٹ کے شہر میں بدل کراس کے حسن کو تباہ و برباد کردیا ہے ۔چودھری پرویزالٰہی جب 2002میں جب وزیراعلیٰ بنے تو انہوں نے انڈرگراؤنڈ ٹرین چلانے کامنصوبہ بنایا لیکن شہبازشریف نے یہ منصوبہ بند کردیا۔

جناح ہسپتال لاہور میں برن سینٹرکامنصوبہ چودھری پرویزالٰہی نے شروع کیالیکن(ن) کی حکومت نے اس منصوبے کو بھی روک دیا۔ آپ کے منصوبوں کی طویل فہرست ہے،جن میں وزیرآباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ،میوہسپتال کا سرجیکل ٹاور، ریسکیو 1122سمیت پنجاب کے عوام کیلئے بے شمار فلاحی منصوبے دیئے اوریہ منصوبے آج بھی لوگوں کو یاد ہیں۔انہوںنے کہا کہ شریفوں نے انصاف کاقتل کیا ہے اوریہ سب کرپشن زدہ ہیں۔عمران خان قوم کی آواز ہے اوراس کابیانیہ قوم کا بیانیہ ہے ۔ڈی جی ایل ڈی اے نے منصوبے کے خدوخال کے بارے میںآگاہ کیا۔ اراکین اسمبلی ملک کرامت علی کھوکھر، سرفراز حسین کھوکھر، ملک ظہیر عباس کھوکھر،ندیم بارا،سعدیہ سہیل، سابق پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ جی ایم سکندر، کمشنر لاہور ڈویژن، سیکرٹری اطلاعات، ڈپٹی کمشنر لاہور، سی سی پی او لاہور اور متعلقہ حکام نے تقریب میں شرکت کی۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…