بدھ‬‮ ، 31 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پچھاڑ کررکھ دیا دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شاندار فتح

datetime 8  اکتوبر‬‮  2022 |

کرائسٹ چرچ (این این آئی)سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں بابر اعظم کی شاندار اننگز کے بدولت پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 6وکٹوں سے شکست دیدی ، نیوزی لینڈ نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر مقررہ بیس اوورز میں 148رنز بنائے ،پاکستان نے چار وکٹوں کے نقصان پر19ویں اوور ہدف حاصل کرلیا ،کپتان بابر اعظم 11 چوکوں کی مدد سے 53 بالز پر 79رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ۔

مین آف دی میچ قرار پائے ۔ہفتہ کو سیریز کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔نیوزی لینڈ کی جانب سے فن ایلن اور ڈیون کونوے نے اننگز کا آغاز کیا ،پاکستان کو پہلا بریک تھرو محمد وسیم جونیئر نے تیسرے اوور میں فن ایلن کی صورت میں دیا جو محض 13رنز ہی بناسکے۔نیوزی لینڈ کے ڈیون کونوے 36، کپتان کین ولیمسن 31، گلین فلیپس 18، مارک چیپمین 32، جیمز نیشم 5، مائیکل بریس ویل صفر، ایش سوڈھی 2 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔نیوزی لینڈ کے ٹم ساتھی اور ٹرینٹ بولٹ بالترتیب 1 اور 2 رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے اور اس طرح میزبانی ٹیم نے 20 اوورز میں 8 کھلاڑی آؤٹ پر 147 رنز اسکور کیے۔پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر حارث رئوف نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ہی اوور میں تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور 4اوورز میں 28 رنز دئیے۔محمد وسیم جونیئر اور محمد نواز نے 2،2 کھلاڑیوں آئوٹ کیا ،شاہنواز دھانی ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پہلی وکٹ 36رنز کے مجموعی اسکور پر گری اور محمد رضوان 4 رنز بنا کر ٹم ساتھی کی گینڈ پر ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہوئے جس کے بعد 5 اوور کی دوسری بال پر شان مسعود بغیر کھاتہ کھولے بلیئر ٹکنرز کی بال پر کیچ آئوٹ ہوئے۔پاکستانی ٹیم کا تیسرا نقصان شاداب خان کی وکٹ کی صورت میں ہوا جو 34 رنز بنا کر بلیئر ٹکنرز کا شکار بنے۔

اس کے بعد محمد نواز آئے اور انہوں نے 19بالز پر 16 رنز بنائے ، محمد نواز کو ٹرینٹ بولٹ نے پویلین کی راہ دکھائی ۔بیٹر حیدر علی نے 2گیندوں پر ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 10رنز بنائے اور وننگ شاٹ کھیلا ۔میچ کے دور ان پاکستان کے کپتان اور بیٹر بابر اعظم نے 79رنز کی ناقابلِ شکست ذمہ دارانہ اننگز کھیلی اور ٹیم کی کامیابی میں اہم کر دار کیا جس پر انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔نیوزی لینڈ کی جانب سے بلیئر ٹکنرز نے دو ،ٹیم سوتھی اور ٹرنیٹ بولٹ نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…