اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومتی اتحاد میں شامل اے این پی کے رہنما زاہد خان کا کہنا ہے کہ ہم نے عوام کو ریلیف دینے کے لئے حکومت کا ساتھ دیا، انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے بجائے مسلسل کابینہ بڑھا رہی ہے، ان کا کہناتھا کہ کابینہ میں صرف تین جماعتوں کے لوگ ہیں، اے این پی اس گناہ میں شامل نہیں، ان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کی واپسی کے بعد اب دیکھتے ہیں کہ کیا ریلیف ملتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ تین صوبے اس وقت گورنر کے بغیر ہیں، تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ سے گورنر نہیں لگ سکتے تو پھر آپ کیا کر سکتے ہیں۔