اسلام آباد(آن لائن)وفاقی حکومت نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کا موقع فراہم کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا۔وفاقی وزیر جاوید عباسی نے صدر کے خطاب کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلائے جانے کی تصدیق کردی۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر کے خطاب کے لیے 6 اکتوبر کی تاریخ تجویز کردی گئی,صدر مملکت کا پارلیمانی سال کے آغاز کے لیے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب آئینی تقاضا ہے۔