بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

طالبان حکومت نے روس سے تیل، گیس، گندم خریدنے کا معاہدہ کرلیا

datetime 28  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(این این آئی)افغانستان اور روس کے درمیان رعایتی قیمت پر تیل، گیس اور گندم خریدنے کا عارضی معاہدہ ہو گیا، طالبان نے روس سے تیل، گیس اور گندم خریدنے کے معاہدے پر دستخط کر دئیے۔معاہدے کے تحت روس افغانستان کو سالانہ 10 لاکھ ٹن پیٹرول،

10 لاکھ ٹن ڈیزل، 5 لاکھ ٹن ایل پی جی اور 20 لاکھ ٹن گندم فراہم کرے گا، طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد افغانستان کا یہ پہلا بین الاقوامی تجارتی معاہدہ ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی سے گفتگو میں افغان قائم مقام وزیر صنعت و تجارت حاجی نور الدین عزیزی نے بتایا کہ معاہدہ غیر متعین مدت تک ٹھیک چلنے کے بعد طویل مدتی معاہدے میں بدلا جائے گا۔حاجی نور نے کہا کہ افغان وزارت صنعت و تجارت اپنے تجارتی شراکت داروں میں اضافے کے لیے کام کر رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ روس نے طالبان انتظامیہ کو اجناس کی اوسط عالمی قیمتوں میں رعایت کی پیشکش کی تھی۔واضح رہے کہ افغان وزیر نے معاہدے کی قیمتوں یا ادائیگی کے طریقوں کے بارے میں تفصیلات نہیں بتائیں، روسی حکام کی جانب سے افغان معاہدے پر ابھی کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…