اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

خاتون ایک لیٹر دودھ آن لائن منگوانے پر 18 لاکھ روپے سے محروم

datetime 19  اگست‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ممبئی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک بزرگ خاتون محض ایک لیٹر دودھ آن لائن آرڈر کرنے کی کوشش میں اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی سے محروم ہوگئیں۔ خاتون کے بینک اکاؤنٹس سے مجموعی طور پر 18 لاکھ بھارتی روپے نکال لیے گئے۔بھارتی میڈیا ’این ڈی ٹی وی‘ کے مطابق، ممبئی کے علاقے واڈالا کی رہائشی 71 سالہ خاتون کو 4 اگست کو ایک شخص نے فون کیا، جس نے خود کو ایک ڈیری کمپنی کا نمائندہ بتایا۔ اس شخص نے خاتون کو ایک لنک بھیجا اور کہا کہ دودھ کے آرڈر کو مکمل کرنے کے لیے ذاتی معلومات اور بینک تفصیلات درج کرنا لازمی ہیں۔

ملزم ایک گھنٹے سے زائد وقت تک فون پر ہدایات دیتا رہا اور متاثرہ خاتون کو یقین دلاتا رہا۔تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ اگلے دن ملزم نے دوبارہ رابطہ کرکے مزید معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی۔ کچھ روز بعد جب خاتون نے بینک کا رخ کیا تو انہیں معلوم ہوا کہ ان کے اکاؤنٹ سے بھاری رقم غائب ہوچکی ہے۔ مزید چھان بین پر پتا چلا کہ ان کے دوسرے بینک اکاؤنٹس بھی خالی ہوچکے ہیں اور وہ اپنی پوری جمع پونجی سے محروم ہوچکی ہیں۔پولیس رپورٹ کے مطابق، ملزم نے خاتون کے موبائل پر بھیجے گئے لنک کے ذریعے ان کا ریمورٹ ایکسیس حاصل کر لیا تھا، جس سے وہ باآسانی ان کی بینکنگ ایپس تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا۔ حکام نے بتایا کہ متاثرہ خاتون نے باضابطہ شکایت درج کرا دی ہے جبکہ ملزم کی تلاش جاری ہے جو تاحال فرار ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…