لاہور( این این آئی)سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر توسیع نہیں لے رہے اور تسلسل کو توسیع کا نام تو نہیں دے سکتے،پاکستان کی ترقی میں رکاوٹ بننے والے رگڑ دیئے جائیں گے ،مسلم لیگ (ن)اور پاکستان پیپلز پارٹی کے لوگوں نے ماضی میں جو کیا اب کریں گے تو وہ بھی رگڑے میں آئیں گے۔
ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل نے عالمی سطح پر اپنا لوہا منوا لیا ہے،فیلڈ مارشل کا کسی کے ساتھ ون آن ون انٹرویو نہیں ہوا اور وہ اس طرح کی بات (معافی سے متعلق )نہیں کرسکتے۔انہوں نے مزید کہا کہ معافی مانگنے والی بات صحافی کی اپنی تجویز ہے۔