اسلام آبا د (نیوز ڈیسک)ٹک ٹاکر کاشف ضمیر نے ایک پوڈ کاسٹ گفتگو میں پی ٹی آئی رہنما شہباز گل پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔کاشف ضمیر کا کہنا تھا کہ ان کی عمران خان سے دو بار ملاقات ہوئی، پہلی ملاقات اس وقت بنی گالہ میں ہوئی جب عمران خان وزارتِ عظمیٰ کے منصب پر فائز تھے۔ انہوں نے بتایا کہ اس ملاقات میں وہ تاخیر سے پہنچے جس کے باعث صرف پندرہ منٹ تک بات چیت ہوسکی۔
گفتگو کے دوران کاشف ضمیر نے الزام لگایا کہ شہباز گل نے خود انہیں بتایا تھا کہ وہ عمران خان کے لیے مبینہ طور پر لڑکیاں فراہم کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ الزام نہیں بلکہ حقیقت ہے، اور اگر ایسا نہیں تو شہباز گل کو چاہیے کہ وہ حلف اٹھا کر اس کی تردید کریں۔ کاشف ضمیر نے دعویٰ کیا کہ شہباز گل نے اسی بنیاد پر ان سے 50 لاکھ روپے بھی وصول کیے تھے۔مزید برآں، انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب ترک ڈرامہ ارطغرل غازی کے مرکزی اداکار کے پاکستان آنے کا معاملہ تھا تو اس وقت شہباز گل اور شہزاد اکبر نے اجازت دینے میں تاخیر کی اور مختلف حیلے بہانے بنائے۔ کاشف ضمیر کے مطابق، اس مقصد کے لیے انہوں نے پہلے ڈیڑھ کروڑ اور بعد میں مزید 50 لاکھ روپے ادا کیے لیکن سرکاری اجازت نہ ملنے پر وہ اداکار کو اپنی ذاتی کوششوں سے پاکستان لے کر آئے۔