منگل‬‮ ، 19 اگست‬‮ 2025 

ڈکی بھائی نے پیسہ کیسے کمایا؟ کہاں کہاں انویسٹ کیا؟ سنگین انکشافات

datetime 19  اگست‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) معروف یوٹیوبر سعدالرحمان المعروف ڈکی بھائی کی گرفتاری کے بعد ان کے خلاف درج مقدمات اور الزامات سے متعلق نئے حقائق سامنے آئے ہیں۔اردو پوائنٹ کو دیے گئے انٹرویو میں ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے پنجاب زون محمد سرفراز چوہدری نے بتایا کہ ایسے عناصر کے خلاف انکوائری جاری تھی جو نوجوانوں کو جوئے پر مبنی گیمز یا اس طرح کے دیگر غیر قانونی ذرائع کی طرف راغب کر رہے تھے۔

ان کے مطابق جو لوگ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے ٹک ٹاک پر لائیو آکر فحاشی پھیلاتے ہیں یا بچوں کو جوا کھیلنے پر اکساتے ہیں، ان کے لیے “زیرو ٹالرنس پالیسی” اپنائی گئی ہے۔محمد سرفراز چوہدری کے مطابق ڈکی بھائی کے خلاف ریاست کی جانب سے تقریباً ڈیڑھ سے دو ماہ پہلے ہی تحقیقات کا آغاز ہو چکا تھا۔ اس دوران ان سمیت دیگر افراد کے نام کنٹرول لسٹ میں ڈال دیے گئے تھے تاکہ وہ بیرون ملک فرار نہ ہو سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جیسے ہی ڈکی بھائی نے ملک چھوڑنے کی کوشش کی تو وہ گرفتار ہوگئے، جبکہ جو لوگ اس وقت ملک سے باہر ہیں، ان کے خلاف بھی کارروائی کی جارہی ہے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر نے مزید بتایا کہ ڈکی بھائی اپنے ولاگز اور پروگرامز میں بار بار جوئے کی ایپس کو پروموٹ کرتے رہے اور ہر پروگرام کے عوض 10 سے 20 ہزار ڈالر وصول کرتے تھے۔

ان کے بقول اگر ڈکی بھائی نے صرف تین درجن پروگرامز بھی کیے ہیں تو اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ کس قدر بڑی رقم کما چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب ڈکی بھائی کی جائیداد، بینک اکاؤنٹس اور گاڑیوں کی تفصیلات بھی اکٹھی کی جارہی ہیں تاکہ پتہ چلایا جا سکے کہ یہ سب اثاثے کس کے نام پر ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…