لاہور (این این آئی) لاہور کے علاقے گلبرگ میں ہونے والی مبینہ غیر اخلاقی تقریب کے معاملے میں پولیس کی تفتیش میں اہم پیش رفت،تقریب کی مزید ویڈیوز منظر عام پر آ گئی ہیں جن میں غیر اخلاقی سرگرمیاں دیکھی جا سکتی ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق مرکزی آرگنائزر گرفتار نہ ہو سکا۔ تقریب کے آرگنائزر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں تاہم تاحال گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی۔پولیس کے مطابق تقریب میں شامل خواجہ سراں کو تفتیشی مثل میں شامل کر لیا گیا ہے۔
جن میں حسینہ چاہت، مہوش، عروج، یمان،پاکیزہ،ہادیہ،الایا،بینش،سونیا شامل ہیں۔پولیس کی خصوصی ٹیمیں مزید ملزمان کی تلاش میں سرگرم ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز کی مدد سے دیگر افراد کی شناخت کا عمل بھی جاری ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں شامل تفتیش افراد کے بیانات قلمبند کیے جائیں گے اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔