لاہور (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنما علیم خان کے سکیورٹی اسٹاف پر دہشت گردی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیر داخلہ پنجاب کرنل سردار محمد ہاشم ڈوگر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے منحرف رہنما علیم خان کی سوسائٹی پارک ویو کے سکیورٹی اسٹاف نے شعیب صدیقی اور دیگر کی ایما پر اسسٹنٹ کمشنر لاہور اور سرکاری ملازمین پر حملہ کیا، جس کے جرم میں دو ایف آئی آر درج کرلیں گئی ہیں۔پنجاب کے وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین پر حملہ کا مطلب ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنا ہے، جس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے جبکہ 7 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔