پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ملالہ یوسفزئی کی ہالی ووڈ میں انٹری

datetime 28  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (آن لائن) نوبل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسف زئی نے ہالی ووڈ انڈسٹری میں انٹری دے دی ہے۔غیر ملکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق ملالہ یوسف زئی نے ’ایکسٹرا کریکیولر‘ کے نام سے اپنے فلم پروڈکشن ہاو س کے ا ٓغاز کا اعلان کیا ہے۔ملالہ یوسف زئی کا کہنا ہے کہ میں نے محسوس کیا ہے کہ

ہمیں لوگوں کی فلاح وبہبود کے کام کو صرف این جی اوز تک ہی محدود نہیں رکھنا چاہیے۔ اْنہوں نے کہا کہ لوگوں کے ذہنوں اور خیالات کو ایڈجسٹ کرنے کا ایک اور جزو سینما بھی ہے اور اس کے لیے تھوڑا سا اضافی کام کرنیکی ضرورت ہے ۔ اْنہوں نے مزید کہا کہ’آپ کو عام طور پر ہالی ووڈ میں مختلف رنگ ونسل کے لوگوں کی نمائندگی بہت ہی کم نظر آتی ہے اور انڈسٹری کی اس روایت کو اب بدل جانا چا ہیے ۔ ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ میں ایک ایسی لڑکی ہوں جوکہ مسلمان ہے اور اس کا ایک پختون خاندان سے تعلق ہے ۔ اْنہوں نے کہا کہ میں ایک پاکستانی ہوں، ایک ایشیائی فرد ہوں جس نے سفید فام لوگوں کی کامیابی اور فتوحات پر مبنی کہانیاں اسکرین پر دیکھی ہیں ۔ اْنہوں نے مزید کہا کہا اگر ہم ان انکشافات کو دیکھنے کے قابل ہیں، تو مجھے لگتا ہے کہ ناظرین میں ہم ایشیائی باشندوں کی تخلیق کردہ کہانیوں کو دیکھنے اور سننے کی صلاحیت بھی ہونی چا ہیے ۔ ایسی کہانیاں جوکہ سفید فام لوگوں نے نہیں بلکہ ایشیائی اوررنگ ونسل کے باشندوں نے بنائی ہوں اور وہ خود ہی ان کہانیوں کے مرکزی کردار بھی ہوں ۔ اْنہوں نے کہا ایسا بالکل ممکن ہوسکتا ہے اور میں یہ کام سرانجام دینے جارہی ہو ں ۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…