دہشتگردی کو دوبارہ سرنہیں اٹھانے دیں گے، آرمی چیف قمر جاوید باجوہ

28  ستمبر‬‮  2022

راولپنڈی (این این آئی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 251ویں کور کمانڈرز کانفرنس کے شرکاء نے عزم کیا ہے کہ دہشتگردی کو دوبارہ سرنہیں اٹھانے دینگے،سیلاب متاثرین کی جلد بحالی یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہیں جبکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فارمیشنز کو ہر طرح کے خطرات سے نمٹنے

کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں معمولات زندگی کی بحالی جلد یقینی بنائی جائے۔ بدھ کو آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 251 ویں کور کمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو راولپنڈی میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں ملک کی داخلی اور بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال سمیت بدترین سیلاب کی تباہ کاریوں اور امدادی کاموں میں فارمیشنز کی کوششوں پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔کانفرنس کے شرکاء نے سیلاب متاثرین سے مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مشکلات میں کمی اور جلد بحالی کیلئے بھرپور تعاون کے عزم کیا گیا۔شرکاء نے کہاکہ سیلاب متاثرین کی جلد بحالی یقینی بنائی جائیگی۔ آرمی چیف نے متاثرین کی مشکلات کی دادرسی اور اذالے کیلئے فارمیشنز کے کردار کی تعریف کی۔آرمی چیف نے بالخصوص آرمی ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس اسٹاف کی خدمات کو بھی سراہا، جنہوں نے متاثرین بالخصوص بچوں اور خواتین کے علاج معالجے سمیت متعددی بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکنے میں نمایاں کردار ادا کیا۔ آرمی چیف نے ہنگامی بنیادوں پر کمیونیکیشن انفراسٹرکچر اور کلیدی روٹس کی بحالی میں آرمی انجینئرز اور ایف ڈبلیو او کے کردار کی بھی تعریف کی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہدایت کی کہ فارمیشنز ریلیف، بحالی اور تعمیر نو کے عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، متاثرہ علاقوں میں معمولات زندگی کی بحالی جلد از جلد یقینی بنائی جائے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں سیکیورٹی امور بالخصوص بارڈرز کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی جبکہ پاک فوج کے دیگر پیشہ ورانہ امور پر بھی سیرحاصل گفتگو کی گئی۔شرکاء کانفرنس کا موقف تھا کہ دہشت گردی کو دوبارہ سر نہیں اٹھانے دیں گے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہدایت کی کہ فارمیشنز دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہرممکن اقدامات کریں۔ آرمی چیف نے پیشہ ورانہ تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ تمام فارمیشنز ہر طرح کے خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار رہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…