پاکستان ٹی ٹوئنٹی میچ کے آخری اوور میں 5 رنز کا دفاع کرنے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی

27  ستمبر‬‮  2022

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی/آن لائن) پاکستان ٹی ٹوئنٹی میچ کے آخری اوور میں 5 رنز کا دفاع کرنے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم آخری اوور میں 5 رنز کا دفاع کرنےوالی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی ہے ۔گزشتہ میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کی ٹیم کو آخری اوور مین پانچ رنز نہیں بنانے دیا جس کے بعد پاکستان کے حصے میں ایک منفرد اعزاز آگیا ہے

وہ دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی ہے جس نے پانچ رنزکے دفاع میں انگلینڈ کو شکست دے کر جیت اپنے نام کی ۔ دوسری جانب بھارتی کرکٹ ٹیم نے قومی کرکٹ ٹیم کا ایک سال میں زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز جیتنے کا ریکارڈ توڑ دیا۔بھارت نے یہ اعزاز گزشتہ روز مہمان ٹیم آسٹریلیا کو ٹی 20 سیریز کے آخری میچ شکست دے کر حاصل کیا۔قومی ٹیم نے 2021 میں 20 ٹی ٹوئنٹی میچز میں کامیابی حاصل کر کے ایک سال میں سب سے زیادہ میچز جیتنے کا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔بھارتی ٹیم نے رواں سال اب تک 21 ٹی ٹوئنٹی میچز جیت کر پاکستان کو ریکارڈ توڑ دیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت نے تیسرے ٹی 20 میچ میں آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 2-1 سے اپنے نام کی تھی۔حیدر آباد دکن میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 186 رنز بنائے۔بھارت نے 187 رنز کا ہدف 4 وکٹ کے نقصان پر صرف ایک گیند پہلے حاصل کیا، یوں میچ اور سیریز میں فتح اپنے نام کی انگلش کرکٹر لیام ڈائوسن کا کہنا ہے کہ کراچی میں چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں قریب آکر ہارے، میچ فنش نہ کرپانے پر مایوسی ہے، غلطی سے سبق سیکھ کر آئندہ بہتر کرنے کی کوشش کریں گے۔ لیام ڈائوسن نے پاکستان کے خلاف میچ میں17 گیندوں پر 34 رنز بنائے، انہوں نے اننگز کے اٹھارویں اوور میں محمد حسنین کے اوور میں24 رنز بھی بٹورے لیکن پھر میچ کو قریب لاکر 19 ویں اوور میں حارث رئوف کی گیند پر آئوٹ ہوگئے تھے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں انگلینڈ کی تین رنز کی شکست کے بعد نجی ٹی وی سے گفتگو میں لیام ڈائوسن نے کہا کہ میچ فنش نہ کرپانے پر مایوسی ہے کیوں کہ وہ سمجھتے ہیں کہ انگلینڈ کو یہ میچ جیتنا چاہیے تھا۔ جب ان سے نے پوچھا کہ حارث رف کی گیند پر وکٹ کھونے کے بعد کیا احساس تھے؟

تو ڈائوسن نے کہا کہ میں اس وقت شش و پنچ میں مبتلا تھا کہ گیند کو ہٹ کروں یا سنگل لوں، غلطی سے سبق سیکھا ہے اور کوشش ہوگی کہ آئندہ گیند کو بھرپور طاقت سے ہٹ کیا جائے۔کراچی کے کرائوڈ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہاں کا کرائوڈ بہترین تھا۔



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…