وزیر اعظم شہباز شریف جنرل اسمبلی اجلاس کے فوری بعدکہاں جا پہنچے؟دیکھ کر ہر کوئی دنگ رہ گیا

27  ستمبر‬‮  2022

اسلام آباد(اے پی پی، این این آئی) وزیرِ اعظم شہباز شریف اقوامِ متحدہ کے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرکے پاکستان آمد کے فوری بعد سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقے جھاکرو پہنچ گئے ہیں۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا

کہ وزیراعظم نے جھاکرو میں سیلاب سے نقصانات اور جاری امدادی سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ لی جس کے بعد سیلاب متاثرین کی خیمہ بستی میں ان سے ملاقات کی۔وفاقی وزیراطلاعات نے اپنی ٹویٹ میں سیلاب متاثرہ علاقے جھاکرو کے دورہ کے موقع پروزیراعظم کی سیلاب متاثرین سے ملاقات کی تصاویر بھی شیئر کیں۔دوسری جانب بلوچستان میں نصیرآباد ڈویژن کے علاقے صحبت پور میں 2 بچیاں سیلاب کے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں جس کے بعد صوبے میں بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 323 ہو گئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مقامی انتظامیہ نے بتایا کہ یہ واقعہ عبدالرزاق گاں میں پیش آیا، جاں بحق ہونے والی 2 بچیاں اونچے سیلابی پانی سے گزرنے والی نہر میں گر کر ڈوب گئی تھیں۔لیویز حکام کے مطابق ریسکیو آپریشن کے دوران 6 سال کی ایک بچی کی لاش نکال لی گئی جبکہ آخری اطلاعات تک دوسری بچی کی تلاش جاری تھی۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے صوبے کے مختلف علاقوں میں 24 ہلاکتوں کے بعد بلوچستان میں بارش اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 323 ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ ملیریا اور ڈائریا نصیر آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع میں پھیل چکے ہیں، اس علاقے میں یہ بیماریاں پھیلنے کے بعد بڑی تعداد میں اموات رپورٹ ہوئیں ۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…