بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

شیخ صاحب! آئندہ ایسی درخواست لائی تو مثالی جرمانہ کرینگے ،چیف جسٹس اطہر من اللہ شیخ رشید پر شدید برہم ہوگئے

datetime 27  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ سپریم ہے اس سے بڑا فورم کوئی نہیں ،پارلیمنٹ کی مزید بے توقیری نہ کی جائے یہی مائنڈ سیٹ ہے ۔یہ ریمارکس چیف جسٹس اطہر من اللہ نے 72 رکنی وفاقی کابینہ کی تشکیل کے خلاف شیخ رشید کی درخواست پر سماعت کے دوران دیئے ۔شیخ رشید اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے ۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ سیاسی نوعیت کی پٹیشن عدالت لانے پرشدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ ایسی پٹیشن لائی تو مثالی جرمانہ عائد کریں گے جس پر شیخ رشید کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اس حوالے سے عدالت کے علاوہ ہمارے پاس اور کوئی فورم نہیں ہے،چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اس پارلیمنٹ کی بے توقیری بہت ہو چکی ایسی پٹیشن عدالت نہیں آنی چاہیے، پارلیمنٹ میں منتخب نمائندے ہیں وہ فورم ہے عدالت مداخلت نہیں کرے گی، پٹشنر جب حکومت میں تھے تو کیا آپ نے وہ معاونین خصوصی اور مشیروں کی لسٹ لگائی ہے ،شیخ رشید وزیر داخلہ تھے کیا انہوں نے اڈیالہ جیل کا دورہ کیا، ان کو اندازہ نہیں وہاں کیا ہو رہا تھا، اس موقع پر عدالت نے شیخ رشید سے مکالمہ کیا کہ شیخ صاحب آپ کا احترام ہے آپ پارلیمنٹ کی بے توقیری نا کریں ،یہ عدالت پارلیمنٹ کا بھی احترام کرتی ہے، غیر ضروری ایگزیکٹو کے اختیارات میں بھی مداخلت نہیں کرتی ،اگر آپ کا کوئی انفرادی بنیادی حقوق متاثر ہورہا ہے تو ضرور عدالت آئیں لیکن اس طرح کی درخواست لیکر نہ آئیں ۔

یہ آپ کی بے بنیاد پٹیشن ہے آپ کو جرمانہ بھی کر سکتے تھے لیکن تحمل کا مظاہرہ کر رہے ہیں ،اس موقع پر عدالت نے کہا کہ جو بھی مقابلہ کرنا ہے پارلیمنٹ جائیں پارلیمنٹ سے بڑا فورم اور کوئی نہیں ہے، حکومت کا احتساب پارلیمنٹ خود کرتی ہے، آپ عدالت کو پارلیمنٹ کے احتساب میں کیوں لا رہے ہیں، شیخ صاحب آپ کا احترام ہے ،عدالتوں کو ان سیاسی معاملات سے دور رکھیں ،اس موقع پر شیخ رشید نے پٹیشن واپس لینے کی استدعا کی جس پر عدالت نے کہا کہ اس حوالے سے مناسب آرڈر پاس کریں گے ماضی میں عدالتوں کا غلط استعمال کیا گیا اب اس کو ختم ہونا چاہیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…