سینئر صحافی ایاز میر کی بہو کا قتل، عدالت نے ملزم شاہنواز کے لیے بڑ ا حکم جاری کر دیا

24  ستمبر‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے بیوی کے قتل میں سینئر صحافی ایاز میر کے بیٹے شاہ نواز امیر کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد میں سول جج مبشرحسن چشتی کے سامنے ملزم شاہنواز میر کو پیش کیا گیا

تو جج نے استفسار کیا شاہنواز کون ہے؟ آپ کو کب گرفتار کیاگیا؟۔ملزم شاہنواز نے بتایا کہ مجھے جمعہ کی صبح گرفتار کیاگیا، تفتیشی افسر نے بتایا کہ شاہنوازنے اپنی اہلیہ کوبے دردی سے قتل کیا ہے۔جج نے شاہنواز کے وکیل سے استفسار کیا کچھ بولنا چاہتے ہیں؟ جس پروکیل شاہنواز نے کہا بلائنڈ مرڈر ہے، پہلا ریمانڈ ہے، کوئی اعتراض نہیں۔جج نے ملزم سے مکالمے میں کہا آپ کو علم ہے آپ پر دفعہ 302لگی ہے، پولیس تفتیشی افسر بتایا کہ ملزم نامزد ہے برآمدگی کرنی ہے، ملزم نے اہلیہ کوبیرون ملک سے بلاکرقتل کیا۔وکیل ملزم نے بتایا کہ یہ قتل صرف الزام کی حد تک ہے، پولیس نے عدالت سے10دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔عدالت نے پولیس کی شاہنواز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا، بعد ازاں عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے سینئر صحافی ایاز میر کے بیٹے شاہ نواز امیر کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈمنظور کرلیا۔تفتیشی افسر نے کہا کہ ہمیں ملزم شاہنواز امیر کے فنگر پرنٹس کے نمونے چاہئیں،جس پر جج نے ریمارکس دیئے کہ فنگرپرنٹس تو نادرا سے بھی لئے جاسکتے ہیں۔عدالت نے تفتیشی افسر کی جانب سے فنگر پرنٹس لینے کی درخواست مسترد کر دی۔