جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ڈالر کو آج بھی پر لگ گئے

datetime 22  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی)امریکی ڈالر کی اڑان رکنے کا نام نہیں لے رہی جس کے ساتھ ہی پاکستانی روپے کے زوال کا سفر بھی جاری ہے۔آج صبح کاروبار کے آغاز میں ہی امریکی ڈالر مزید مہنگا ہو گیا۔انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے کے اضافے کے بعد 239روپے

75 پیسے کا ہو گیا ہے۔دوسری جانب  پاکستان بزنس فورم نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے دوبارہ شروع ہونے کے باوجود، ملک اب بھی فرسودگی کے سنگین بحران سے دوچار ہے۔ جیسا کہ 2 ستمبر سے گرین بیک کے مقابلے میں روپیہ مجموعی طور پر 213 سے 237 تک گر گیا ہے جسے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذریعے مارکیٹ کی قیاس آرائیوں کو ختم کرکے طے کرنے کی ضرورت ہے۔ پی بی ایف کے نائب صدر و سی ای او چوہدری احمد جواد نے کہا کہ وزیر خزانہ کو روپے کے بارے میں واضح پالیسی کا اعلان کرنا ہو گا کیونکہ آئی ایم ایف کی بحالی کے باوجود زیادہ مہنگائی، روزگار میں کمی اور کم منافع کے حوالے سے تجارت اور صنعت کے دکھ کم نہیں ہو رہے ہیں۔ پروگرام کے تحت برآمد کنندگان کے لیے بجلی کی رعایت واپس لے لی گئی ہے جبکہ جنوری 2023 تک پیٹرول اور ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی کو 50 روپے فی لیٹر تک بڑھانا ہے، اور شاید اس کے بعد اگلا مرحلہ جی ایس ٹی نافذ کرنا ہے جو کہ اچھے اشارے نہیں ہیں ملک کی معیشت کے لیے جب کہ کرنسی ایشیا میں بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ممالک میں سے ایک ہے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…