اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نیب ترامیم کے بعد سیاسی رہنماؤں کو ریلیف ملنے کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ روز یوسف رضا گیلانی بھی نیب ترامیم سے مستفید ہوئے، اس پر تحریک انصاف کے رہنما قاسم خان سوری نے ٹوئٹ کیا جس میں انہوں نے کہا کہ نیب ترامیم کے بعد چوروں کے سارے راستے صاف، یہ آئے ہیں ملک اور غریب کا احساس کرنے، یہ اصل ایجنڈا تھا پی ڈی ایم کا اور یہ عوام کا درد لے کر آئے تھے، پچاس کروڑ روپے سے کم کرپشن کا کیس نیب میں نہیں چلے گا، 100 سے کم افراد کے ساتھ فراڈ کا کیس بھی نیب میں نہیں چلے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج سے این آر او 2 مکمل اور باقاعدہ طور پر نافذ کر دیا گیا، نیب کی 34 شقیں ختم کردی گئیں، پاکستان کو 2400 ارب روپے کا نقصان، شریف خاندان اور زرداری خاندان کے تمام کرپشن کے کیسز ختم، نیب کے پر کٹ گئے۔