جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

غلام سرور کا پائلٹس کے جعلی لائسنس سے متعلق بیان ، قومی ایئر لائن کو100ارب روپے کا نقصان

datetime 15  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پی ٹی آئی دور کے وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کا پائلٹس کے جعلی لائسنس سے متعلق بیان پر قومی ایئر لائن کو100ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔ذرائع کے مطابق اڑھائی سال میں برطانیہ ،یورپی ممالک کی پروازیں آٹے میں نمک کے برابر رہیں۔

برطانیہ کی سالانہ1080فلائٹس کے برعکس صرف73فلائٹس آپریٹ ہو سکیں، جبکہ گزشتہ اڑھائی سال میں برطانیہ کی 2ہزار فلائٹس کے برعکس صرف150فلائٹس آپریٹ ہوئیں۔پابندی کے سبب فرانس ، بارسلونہ ، کوپن ہیگن ، میلان کی فلائٹس بھی محدود رہیں، یورپی ممالک کی سالانہ 192فلائٹس کے برعکس صرف 24فلائٹس آپریٹ ہو ئیں۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے کو پابندی سے اڑھائی سال میں برطانیہ روٹ پر 85ارب جبکہ یورپی ممالک کیلئے فلائٹس آپریٹ نہ ہونے سے 16ارب کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔دوسری جانب  پی آئی اے کے موجودہ حالات کے پیش نظر بہتر ملازمت کے متلاشی ملازمین کیلئے پیشگی این او سی حصول کی کڑی شرط عائد کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے سے باہر ملازمت کے خواہشمندوں کیلئے پیشگی این او سی حصول کی شرط عائد کی گئی ہے۔اس حوالے سے انتظامیہ کے جاری سرکلر کے مطابق این اوسی کیلئے ای آر پی سائٹ پر اپلائی کیا جائے گا۔سرکلر میں این اوسی لئے بغیر ملازمت کیلئے اپلائی کرنے پر قوانین کے تحت کارروائی کا انتباہ کیا گیاہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کم تنخواہ اور ادائیگی میں تاخیر کے باعث ملازمین دیگر ملازمتوں کے خواہاں ہیں اور اب پی آئی اے سے باپر ملازمت کرنے کے لیے انہیں پیشگی این او سی جیسی کڑی شرط کو بھی پورا کرنا ہو گا۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…