جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

کل سے پٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ متوقع

datetime 15  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی )پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 16 ستمبرسے کم ہونے کا امکان ہے.روزنامہ جنگ میں خالد مصطفی کی خبر کے مطابق زرائع کا کہنا ہے کہ  پٹرول کی قیمت 9.62 روپئے کم ہوکر 235.98 روپئے سے 226روپئے ہوسکتی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 3.04روپئے اضافے کے بعد 247.26سے بڑھ کر 250.30 روپے ہوسکتی ہے۔

انڈسٹریل زرائع کے مطابق یکم ستمبر سے ڈیزل کی قیمت 15فیصد بڑھی ہے یعنی 6.46روپئے بڑھ کر 133.93سے 140.38فی لیٹر ہوگئی تھی۔زرائع نے بتایا ہے کہ ایکسچینج ریٹ میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے جو 217.81سے بڑ کر 225.63روپئے ہوا ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر کسٹم ڈیوٹی 18.74اضافہ ہوا ہے۔دوسری جانب چائنا پاور حب جنریشن کمپنی کی جانب سے پاور پلانٹ کو درآمدی کوئلے سے مقامی کوئلے پر منتقل کرنے سے گزشتہ دو ماہ میں پاکستان کو2 ملین ڈالر سے زائد کی بچت ہوئی ہے ،حب بلوچستان میں 1,320 میگاواٹ کا کوئلے سے چلنے والا پاور پلانٹ چائنا پاور انٹرنیشنل اور پاکستان کے حبکو کے مشترکہ منصوبے کے ذریعے چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور کے تحت قائم کیا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق چینی کمپنی نے پاکستانی کرنسی میں مقررہ نرخوں پر مقامی اور افغان کوئلے کی فراہمی کے لیے ٹینڈرز جاری کیے۔ معاہدے کے مطابق ہر کامیاب بولی دہندہ کو ماہانہ 40,000 ٹن مقامی کوئلہ فراہم کرنا ہے۔

کمپنی نے کوئلے کے متعدد پاکستانی تاجروں کو بھی اس میں شامل کیا ہے تاکہ ابتدائی طور پر تقریباً 120,000 ٹن ماہانہ کوئلے کی طلب کو پورا کیا جا سکے۔کمپنی نے مقامی کوئلے کی فراہمی کے لیے ایک اور ٹینڈر جاری کیا جس میں ہر کامیاب بولی دہندہ کیلئے 45 دنوں میں کم از کم 60,000 ٹن کوئلہ فراہم کرنے کی استعداد کے قابل ہونا شرط رکھا گیا ۔

حب بلوچستان میں 1,320 میگاواٹ کا کوئلے سے چلنے والا پاور پلانٹ چائنا پاور انٹرنیشنل اور پاکستان کے حبکو کے مشترکہ منصوبے کے ذریعے چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور کے تحت قائم کیا گیا تھا۔مزید بتایا گیا ہے کہ ساہیوال میںکوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹ کے لئے بھی مقامی کوئلے کی خریداری کے لیے ٹینڈرز جاری کیے گئے ہیں۔ 1,320 میگاواٹ کا یہ پلانٹ دو چینی فرموں نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت لگایا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…