جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

پی آئی اے کا چین کے لئے کرایوں میں بڑی کمی کا اعلان

datetime 14  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) چین میں کورونا پابندیوں کی وجہ سے فضائی کمپنیوں کی جانب سے کرایوں میں غیر معمولی اضافوں کے بعد پاکستانی طلبہ کو روانگی میں مشکلات کا سامنا ہے، تاہم قومی ائرلائن نے طلبہ کی سہولت کے لیے کرایوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق چین جانے والے

پاکستانی طلبہ کے لیے پی آئی اے نے بڑا اعلان کیا ہے، جس کے تحت طلبہ کو ٹکٹوں پر 15 فی صد رعایت دی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ طلبہ کے علاوہ چین جانے والے مسافروں کو بھی ٹکٹوں پر10فیصد رعایت حاصل ہوگی۔علاوہ ازیں قومی ائرلائن کی جانب سے پاکستانی طلبہ کے لیے سامان کے وزن کی حد بھی 40سے بڑھا کر80کلو کر دی گئی ہے۔ چینی شہر شایان کا کرایہ 5 لاکھ 19 ہزار جب کہ شندو کا کرایہ 5 لاکھ 8 ہزار روپے ہے۔ پی آئی اے کی جانب سے رعایت کے اعلان سے پاکستانی طلبہ کو ٹکٹوں پر76سے 78ہز ار روپے کا ڈسکاونٹ ملے گا جب کہ چین جانے والے مسافروں کو بھی50 ہزار تک رعایت ملے گی۔واضح رہے کہ چین میں کورونا پابندیوں کی وجہ سے ائرلائنز کی جانب سے خصوصی پروازیں چلائی جا رہی ہیں، جن کے کرائے غیر معمولی طور پر زیادہ ہیں۔ ٹکٹ مہنگا ہونے کے باعث کئی طلبہ چین جانے سے قاصر ہیں، جس کے نتیجے میں ان کی اعلی تعلیم متاثر ہونے کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…