کراچی (این این آئی) کسٹم حکام نے ڈیفنس میں کارروائی کرتے ہوئے لندن سے چوری کروڑوں روپے مالیت کی لگژری گاڑی برآمد کرلی۔تفصیلات کے مطابق کسٹمز نے غیر ملکی خفیہ ایجنسی کی اطلاع پر کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کارروائی کی اور لندن سے چوری کروڑوں روپے،
مالیت کی لگژری گاڑی برآمد کرلی۔حکام نے بتایا کہ کارروائی کے دوران 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور دیگر کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔کسٹمز حکام نے گاڑی ڈیفنس کے فلیٹس میں پارکنگ سے برآمد کی اور گاڑی ضبط کر کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔حکام نے کہاکہ ضبط گاڑی کی مالیت 50 کروڑ روپے سے زائدہے، گاڑی کو محکمہ ایکسائز نے غیر قانونی طور پر رجسٹر کیا، گاڑی کی رجسٹریشن پر 30 کروڑ ٹیکس تھا جو ادا نہیں کیا گیا۔کسٹمز حکام نے بتایا کہ مفرور ملزم نوید یامین نے گاڑی گرفتار ملزم نوید کی مدد سے جمیل کو فروخت کی، واقعے پر تحقیقات کی جارہی ہیں، کارروائی کے دوران ایک اور لگژری گاڑی تحویل میں لی گئی ہے۔ کسٹمز نے غیر ملکی خفیہ ایجنسی کی اطلاع پر کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کارروائی کی اور لندن سے چوری کروڑوں روپے مالیت کی لگژری گاڑی برآمد کرلی۔حکام نے بتایا کہ کارروائی کے دوران 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور دیگر کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔