پیر‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2026 

مفتاح اسماعیل کچھ شرم کریں،اپنی ناکامی دوسروں پر نہ ڈالیں،نواز شریف بھی وزیر خزانہ سے ناخوش

datetime 27  اگست‬‮  2022 |

کراچی (آن لائن) تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹس کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی، جس میں عدالت سے الیکشن کمیشن کے 19 اگست کے نوٹس کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے نوٹس میں کہا تھا کہ عمران خان نے 12 جولائی کو بھکر میں جلسے کے دوران چیف الیکشن کمشنر کیخلاف توہین آمیز بیان دیا اورالیکشن کمیشن پر بے بنیاد الزامات لگائے۔ سندھ ہائی کورٹ میں الیکشن کمیشن کے نوٹس کیخلاف درخواست دائر کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اسد عمر نے کہا کہ مفتاح اسماعیل کہہ رہے ہیں کہ پی ٹی آئی کی وجہ سے آئی ایم ایف سے معاہدہ نہیں ہوا۔اپنی ناکامی دوسروں پر نہ ڈالیں کچھ شرم کریں۔ مفتاح اسماعیل سے تو نواز شریف بھی خوش نہیں۔انہوں نے کہا کہ آپ نے سازش کے تحت منتخب حکومت کو گرایا۔ ہم نے بہت بہتر پوزیشن میں آئی ایم ایف سے بات چیت کی تھی۔ ہم ملک کو اپنے پاؤں پر کھڑا کررہے تھے۔ ان کو کس نے روکا تھا 4 ماہ پہلے معاہدہ کرلیتے۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن چاہتا ہے کہ سیاہ کو سفید اور سفید کو سیاہ کرتا رہے اور ہم مانتے رہیں تو ایسا نہیں ہوگا۔عمران خان، فواد چوہدری اور مجھے توہین الیکشن کمیشن کا نوٹس دیا گیا۔ آئین میں واضح ہے کہ الیکشن کمیشن عدالت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ یا ہائیکورٹ آرٹیکل 204 کے تحت کارروائی کرسکتی ہے۔ غیر قانونی نوٹس کیخلاف درخواست دائر کی ہے۔ پی ٹی آئی کیخلاف الیکشن کمیشن کے جو فیصلے آرہے ہیں ان کی قانون میں کوئی گنجائش نہیں۔

اسد عمر نے کہا کہ عمران خان کی طرف سے فنڈز ریزنگ کی اپیل کیلئے کہا جارہا ہے اس پر بات چیت ہورہی ہے۔ جلد اس حوالے سے فیصلہ ہو جائے گا۔اس سے قبل اسد عمر نے الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹس کٰیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں عدالت سے الیکشن کمیشن کے 19 اگست کے نوٹس کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی۔ان کا موقف ہے کہ اس درخواست کے فیصلہ آنے تک الیکشن کمیشن کا نوٹس معطل کیا جائے۔ الیکشن کمیشن کو کسی بھی قسم کا ایکشن لینے سے روکا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…