مقبوضہ کشمیر میں ممکنہ بڑے زلزلے کا خطرہ
جموں(این این آئی) ماہر ارضیات پروفیسر ایم اے ملک نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں ایک بڑے زلزلے کے امکان سے خبردار کیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق جموں یونیورسٹی کے شعبہ ارضیات کے ریٹائرڈ سربراہ پروفیسر ملک نے یہ بات مقبوضہ علاقے میں زلزلے کے حالیہ پے در پے جھٹکوں کے تناظر میں کہی۔
ان کا کہنا ہے کہ ہمالیہ کے خطرناک پہاڑی سلسلے میں واقع ہونے کیوجہ سے علاقے میں بڑے زلزلے کے امکانات ہیں۔
یاد رہے کہ جموں و کشمیر میں گزشتہ چار دنوں کے دوران 11 مرتبہ معمولی نوعیت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔