پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

بلوچستان میں سیلابی ریلوں سے مزید 6 ڈیم ٹوٹ گئے

datetime 27  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ، اسلام آباد (این این آئی)بلوچستان میں سیلابی ریلوں سے مزید 6 ڈیم ٹوٹ گئے ، صوبے میں مجموعی اموات کی تعداد 241 تک پہنچ گئی ہے۔مقامی انتظامیہ کے مطابق سیلاب کی وجہ سے زیارت، پشین اور مستونگ کے علاقوں میں کئی آبادیاں ڈوب گئیں، واشک، خضدار اور بولان میں بجلی کے مین ٹاور گرنے سے علاقوں میں بجلی بند ہو گئی اور موبائل فون سروس کے ساتھ انٹرنیٹ سروس بھی بند رہی۔

نصیر آباد میں بولان قومی شاہراہ پر پنجرہ پل سیلابی ریلے کے باعث تباہ ہوگیا ، سیلابی پانی قریبی علاقوں میں داخل ہونے کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔دوسری جانب بتایا جارہا ہے کہ بلوچستان میں گھنٹوں بعد مواصلاتی نظام بحال ہو گیا ہے، ایدھی رضا کاروں نے ریسکیو آپریشن جاری کرتے ہوئے سیلابی پانی میں پھنسے 400 سے زائد افراد کو ریسکیو کیا جبکہ صوبے میں مجموعی اموات کی تعداد241 ہو گئی ہے۔ صوبائی انتظامیہ کا بتانا ہے کہ سیلابی ریلوں نے صوبے میں ایک ہزار کلو میٹر پر مشتمل مختلف شاہراہوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔دوسری جانب این ڈی ایم اے کے مطابق سیلاب اور بارشوں کے باعث ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 45 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔این ڈی ایم اے کے اعداد شمار کے مطابق سیلاب اور بارشوں کے باعث ہونے والے مختلف واقعات میں جاں بحق ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 982 تک پہنچ گئی ،14 سو 56 افراد زخمی ہوئے ہیں۔این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی ہلاکتوں میں اب تک سب سے زیادہ اموات سندھ میں ہوئی ہیں اور سندھ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 339 ہوگئی ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق ملک بھر میں بارشوں کے دوران 8 لاکھ 2 ہزارسے زائد مویشی ہلاک ہوئے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 149 پلوں کو نقصان ہوا اور 6 لاکھ 82 ہزار سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…