عمران خان کے لئے بڑا جھٹکا، نااہلی درخواست پر عدالت نے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا

24  اگست‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف نااہلی کی درخواست قابل سماعت ہونے کیلئے دوبارہ دلائل طلب کرلیے، جسٹس عامر فاروق نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کے

خلاف نااہلی کی درخواست دائر کی گئی تھی جس کے قابل سماعت ہونے کیلئے عدالت نے دوبارہ دلائل طلب کرلیے، عدالت نے درخواست گزار کو حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر درخواست قابل سماعت ہونے پر دلائل دیں۔عدالت نے کہا کہ ممبر قومی اسمبلی کی نا اہلی سے متعلق درخواست قابل سماعت ہونے کا بنیادی سوال ہے، سپریم کورٹ کے فیصلوں کی روشنی میں آئندہ سماعت پر درخواست گزار عدالت کی معاونت کریں۔اسلام آباد کے شہری محمد ساجد نے عمران خان کی نااہلی کی درخواست دائر کر رکھی ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں معلومات چھپائیں اور بیٹی ٹائیریان کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کیا۔درخواست میں کہا گیا کہ عمران خان پہلے ٹائیریان سے متعلق تردید کرتے تھے اور اب ٹائیریان سے متعلق سوال کا جواب نہیں دیتے حالانکہ وہ جانتے ہیں کہ ان کیخلاف ثبوت موجود ہیں۔عدالت میں دائر درخواست میں شہری محمد ساجد نے کہا کہ عمران خان پبلک آفس یا پارٹی سربراہ کا عہدہ نہیں رکھ سکتے، عمران خان سے پوچھا جائے ان پر آرٹیکل 62 ون ایف کا اطلاق کیوں نہ ہو؟درخواست کا مؤقف سننے اور حکم نامہ جاری کرنے کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت ستمبر کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کردی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…