حکومت عوام پر پٹرول بم گرانے کو تیار، پٹرول کی قیمت میں بڑے اضافے کا امکان

24  اگست‬‮  2022

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے عوام پر پٹرولیم بم گرانے کی تیاری مکمل کر لی، پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کو بھیجے گئے لیٹر آف انٹینٹ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس عائد کردیا گیا ہے جبکہ زرعی شعبے کی ٹیکس چھوٹ

ختم کیے جانے کا بھی امکان ہے، سیلز ٹیکس عائد ہونے کی وجہ سے آئندہ ماہ کے پہلے 15 روز کے لئے پٹرول کی فی لٹر قیمت میں 20 روپے تک اضافے کا امکان ہے۔دوسری جانب مہنگائی کا جن بے قابو ہے، سیلاب کی آڑ میں منا فع خو روں اور ذخیرہ اندزوں کی لو ٹ ما ر عروج پر، روٹی،نان،دودھ،دہی، آٹا،گھی،مرغی کاگوشت،انڈے مہنگے داموں فروخت،پیاز 150روپے کلوپرانے آلو80روپے، گوبھی 200روپے،شملہ مرچ 300روپے سمیت دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں دوگناہ جبکہ بیکری کی اشیاء میں 30سے 40فیصد اضافہ، ضلعی انتظا میہ اپنے ہی جاری کردہ ریٹ لسٹ عملدار کرنے میں مکمل طور ناکام، ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی،سبز منڈی، مارکیٹ کمیٹی کا عملہ نے آڑتیوں،دکانداروں اورتاجروں سے ملی بھگت کرکے خو د سا ختہ قیمتیں کرتے ہوئے کاغذی کارروائیاں کرکے ڈی سی فیصل آباد ماموں بنا دیا، اشیائے ضروریہ سمیت پھلوں وسبزیوں کی خودساختہ قیمتیں بڑھنے سے عوام کی قوت خرید جواب دے گئی‘مہنگائی کی چکی میں عوام کا ضلعی انتظامیہ سے ناجائز منافع خوروں کے خلاف موثر کارروائیوں کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ کی ہدایت پر منعقد ہوا۔اجلاس کے دوران

مختلف اشیائے ضروریہ کی موجودہ بازاری قیمتوں اور ان کی دستیابی کے نرخوں کے اتارچڑھاؤ کاجائزہ لیتے ہوئے متفقہ طور پر عام مارکیٹوں کے لئے مختلف اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مقرر کی گئیں جس کے مطابق دودھ شہرمیں 100روپے فی کلوگرام،باقی تحصیلوں میں 95 روپے فی کلوگرام،دہی تحصیل سٹی میں 110روپے فی کلوگرام،باقی تحصیلوں میں 100 روپے فی کلوگرام،چھوٹا گوشت تحصیل سٹی

میں 1200 روپے جبکہ باقی تحصیلوں میں 1000 روپے،بڑا گوشت تحصیل سٹی میں 600روپے باقی تحصیلوں میں 500 روپے فی کلوگرام،روٹی 100گرام وزنی 8روپے فی عدد،روٹی خمیری 10روپے،نان 12 روپے فی عدد اور برف 5 روپے فی کلو گرام کے حساب سے فروخت کی جانی تھیں مگر افسوس کے ضلعی انتظا میہ اپنے ہی جاری کردہ ریٹ لسٹ عملدار کرنے میں مکمل طور ناکام نظر

آرہی ہے بازاروں اور مارکیٹوں میں صورتحال اس کے برعکس ہے اس وقت دودھ شہرمیں 140سے 160روپے فی کلوگرام،،دہی 160روپے فی کلوگرا م چھو ٹا گوشت تحصیل سٹی میں 1400 روپے سے 1600روپے فی کلو جبکہ بڑا گوشت 750سے 800روپے،روٹی 100گرام وزنی 15روپے فی عدد،روٹی خمیری 15سے 20روپے،نان 20سے 30 روپے فی عددکے حساب سے فروخت ہورہی ہے آٹا

اور گھی کے بھی دوکانداروں نے اپنے اپنے الگ ریٹ مقرر کر رکھے ہیں،آٹا 100سی110روپے جبکہ گھی 500سی530روپے میں فروخت ہو رہا ہے، انڈے 220روپے درجن،مرغی کا گوشت 360روپے فی کلو،جبکہ بیکری کی اشیاء میں 30سے 40فیصد اضافہ کردیا گیااور سیلاب کی آر میں پیاز 150روپے کلوپرانے آلو80روپے، گوبھی 200روپے،شملہ مرچ 300روپے سمیت دیگر سبزیوں

کی قیمتوں میں دوگناہ کردیا گیا فیصل آباد میں ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی،سبز منڈی، مارکیٹ کمیٹی کا عملہ کا دودھ،دہی،گوشت، اشیائے ضروریہ سمیت پھلوں وسبزیوں کی قیمتیں کنٹرول کرنے میں ناکام نظرآرہا ہے روزانہ کی بنیاد پر فراہم کردہ نرخ ناموں کی لسٹیں صرف کاغذی کارروائیاں ثابت ہوتی ہیں منڈیوں سے لیکر دکانوں تک ریٹ لسٹیں قانون سے بچنے کیلئے توفراہم کی جاتی ہیں لیکن اسکے مطابق

عملدرآمد کروانے کے لئے مارکیٹ کمیٹی کا عملہ غیر متحرک پایا جاتا ہے شہریوں کی شکایات کویکسرنظرانداز کردیا جاتا ہے پٹرول‘گیس‘بجلی دیگر روزمرہ خوردونوش کی قیمتیں بڑھنے کیساتھ پھلوں وسبزیوں کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ کردیاگیاحالانکہ پرائس کنٹرول لسٹوں میں قیمتیں کچھ اور ہیں اس ضمن میں نہ تو دکاندار حضرات کو چیک کیا جاتا ہے نہ ہی شکایات کرنیوالے کی داد رسی کی

جاتی ہے پھلوں وسبزیوں کی تشہیرسوشل میڈیا پر بھی کی جاتی ہے لیکن اس کی موثر طریقے سے نگرانی وعملدرآمد کروانے والے ناکام نظرآتے ہیں جس کا خمیازہ عام عوام کوبھگتنا پڑتا ہے‘افسران صرف دفاتر تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں جبکہ غریب عوام پھلوں وسبزیوں کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافے پر حکومت کو کوستی ہے جبکہ حکومتی سطح پرتوسب اچھا کی رپورٹ بھیج دی جاتی ہے شہریوں نے مزید مطالبہ کیا ہے کہ سبزیوں وپھلوں کی سرکاری نرخوں پرخرید وفروخت کویقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ عملدرآمد کروائے تاکہ غریب عوام کوسکھ کا سانس مل سکے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…