بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

100 گھروں میں چوری کرنیوالی ملازمہ گرفتار دوران تفتیش ہوشربا انکشافات

datetime 18  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں 100 گھروں میں ملازمہ بن کر چوری کرنے والی خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمہ کو امرپالی گاوں کی سوسائٹی سے گرفتار کیا گیا ہے اور اس سے 3 لاکھ روپے کے چوری

شدہ سونے کے زیورات برآمد کیے گئے ہیں۔اس حوالے سے پولیس نے کہا کہ گھریلو ملازمہ اپنے مالک کے گھروں سے سونے کے زیورات چراتی تھی اور چوری کیے گئے زیورات کی مدد سے دہلی میں اپنے لیے ایک مکان بھی بنایا ہے۔پولیس کے مطابق پونم شاہ عرف کاجل جس کا تعلق بہار کے بھاگلپور ضلع سے ہے، اس نے دہلی، جودھ پور، کولکتہ اور غازی آباد سمیت مختلف شہروں میں لوگوں کو نشانہ بنایا۔پولیس نے بتایا کہ جب بھی اسے کسی دوسرے شہر میں کسی کو نشانہ بنانے کی ضرورت ہوتی تھی تو وہ جہاز میں سفر کرتی تھی۔کاجل نے پوچھ گچھ کے دوران پولیس کو بتایا کہ اس نے اپنے ساتھی بنٹی کی مدد سے اس چوری کی منصوبہ بندی کی تھی۔پولیس نے کہا کہ ملزمہ کی ناجائز جائیداد ضبط کر لی جائے گی اور اس خلاف گینگسٹرس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا، چوری میں شامل بیٹی اور زیورات خریدنے والے جیولر فرار ہیں، انہیں جلد گرفتار کر لیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…