جمعہ‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2026 

امریکا؛ والد کا سر قلم کرکے یوٹیوب پر ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر بدبخت بیٹے کو عمر قید

datetime 16  جولائی  2025 |

واشنگٹن(این این آئی)امریکی ریاست پنسلوینیا سے تعلق رکھنے والے 33 سالہ جسٹن موہن کو اپنے والد کے لرزہ خیز قتل پر عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 68 سالہ مائیکل موہن امریکی آرمی کور آف انجینئرز میں طویل عرصے سے خدمات انجام دے چکے تھے۔ ان کی لاش 30 جنوری 2024 کو گھر کے باتھ روم سے برآمد کی۔لاش کو گولی ماری گئی تھی جب کہ کے قریب ایک بڑی چھری اور خنجر بھی ملے۔ جس سے سر قلم کیا گیا تھا۔مائیکل موہن کا قاتل کوئی اور نہیں بلکہ ان کا اپنا بیٹا 33 سالہ جسٹن موہن تھا جس نے والد کے سفاکانہ قتل کی ویڈیو یوٹیوب پر ڈالی تھی۔

اس ویڈیو میں بدبخت بیٹے نے حکومت مخالف نظریات کو فروغ دیا اور دیگر وفاقی اہلکاروں کو قتل کرنے کی ترغیب بھی دی۔ریاست پنسلوینیا کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی شخص کو ریاستی دہشت گردی کے قانون کے تحت قصوروار ٹھہرایا گیا ہو۔مقدمے کے دوران موہن جسٹن کی والدہ نے عدالت کو بتایا کہ بیٹے کے والد سے اچھا تعلق تھا لیکن گریجویشن کے بعد روزگار نہیں ملا جس کا وہ حکومت اور تعلیمی نظام کو ذمہ دار ٹھہراتا تھا۔موہن جسٹن نے دوران سماعت اعتراف کیا کہ اس نے اپنے والد کو قتل کیا، لیکن دعوی کیا کہ وہ انہیںشہری گرفتاری” کے تحت حراست میں لینا چاہتا تھا اور مزاحمت پر قتل ہوگیا۔

اس وضاحت کو پراسیکیوٹر ایڈورڈ لوکا نے مکملبکواس” قرار دیا۔عدالت میں موہن جسٹن کی بہن نے جذباتی بیان میں کہا کہ ان کا خاندان اپنے ہی بھائی کی طرف سے کیے گئے سوچے سمجھے اور ظالمانہ دھوکے سے شدید متاثر ہوا ہے۔عدالت نے اس ہولناک جرم پر جسٹن موہن کو عمر قید کی سزا سنائی جس میں پیرول کی کوئی گنجائش نہیں ہوگی۔حکام نے اس فیصلے کو انصاف کی فتح قرار دیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ یہ فیصلہ دوسروں کے لیے بھی ایک سخت پیغام ہوگا کہ نفرت انگیز نظریات کی بنیاد پر تشدد کسی صورت قابل قبول نہیں۔



کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…