اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پراپوزیشن کے مؤقف کی حمایت کردی۔
سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کل بھی غلط تھا اور آج بھی غلط ہے، ہزار لیپا پوتی کریں مگر پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا دفاع نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں دیکھنا چاہیے کس حد تک عوام کو ریلیف دے سکتے ہیں،
پٹرول کی قیمت میں اضافے پر اپوزیشن کے مؤقف کی حمایت کرتا ہوں۔انہوںنے کہاکہ پیٹرول کی قیمتوں میں پہلے بھی جب اضافہ ہوتا تھا ہم تب بھی اسی طرح احتجاج کرتے تھے جس طرح مشتاق احمد کر رہے ہیں ،
وہ پچھلی حکومت میں بھی اسی طرح احتجاج کرتے تھے ۔ انہوںنے کہاکہ انتظامیہ سے مجسٹریٹ کے اختیارات واپس لینے کابل گم ہو گیا ہے ،
ایوان صدر دے بل کی تردید کی ہے ،سینیٹ میں کہیں زنگ آلود الماری میں ہو گا ۔ چیئر مین سینٹ نے سیکرٹریٹ کو ہدایت کی کہ اسے تلاش کریں۔