بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

تیل، بجلی پر تمام سبسڈیز ختم کر دیں گے،پاکستان کی آئی ایم ایف کو یقین دہانی

datetime 17  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کی طرف سے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ ڈالر کی قدر کا تعین مارکیٹ بیس ہو گا، پاکستان تیل اور بجلی پر دی گئی تمام سبسڈیز کو ختم کرے گا۔پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان لیٹر آف انٹینٹ کی

کاپی دنیا نیوز کو موصول ہو گئی، ایل او آئی میں پاکستان کو آئی ایم ایف کو ستائیس نکاتی ایکشن پلان پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرا دی۔آئی ایم ایف کو لیفٹر آف انٹینٹ میں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ ڈالر کی قدر کا تعین مارکیٹ بیس ہو گا، پاکستان تیل اور بجلی پر دی گئی تمام سبسڈیز کو ختم کرے گا، آئی ایم ایف کی شرط پر پٹرولیم مصنوعات پر ڈویلپمینٹ لیوی کی شرح میں بتدریج اضافہ کیا جائیگا۔آئی ایم ایف کو بتایا گیا ہے کہ پاکستان بجلی کے بنیادی نرخوں اور گیس کے نرخوں میں میں اضافہ کرے گا، ایف اے ٹی ایف شرط کے مطابق اینٹی منی لانڈرنگ فریم ورک پر عملدرآمد کیا جائے گا، درآمدی اشیا پر پابندی پر نظرثانی جنوری 2023 میں صورتحال دیکھنے کے بعد ہو سکے گی۔آئی ایم ایف کو یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ خسارے میں چلنے والے اداروں میں گورننس اور شفافیت کا نظام وضع کیا جائے گا، گردشی قرضوں کو کنٹرول کرنے کیلئے مانیٹرنگ اور ادائیگیوں کا نظام بہتر کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…