اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

پی ٹی آئی کی سنی گئی ، ممنوعہ فنڈنگ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے واضح ریمارکس

datetime 16  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف درخواست پر تحریک انصاف کی درخواست پر لارجر بینچ تشکیل دیدیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائمقام چیف جسٹس عامر فاروق نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن

کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت کی،ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد، صدر بار شعیب شاہین ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔تحریک انصاف کے وکیل انور منصور نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دلائل دیئے کہ پی ٹی آئی نے جن اکاؤنٹس کی معلومات فراہم کیں وہ فیصلے میں موجود ہی نہیں،الیکشن کمیشن کو بتایا کہ کچھ اکاؤنٹس کی معلومات کچھ وجوہات کی بنا پر ضروری نہیں ہے۔مرکزی اکاؤنٹس سے کچھ رقوم صوبائی سربراہان کو بھیجے گئے،الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کے خلاف کسی بھی کارروائی سے روکا جائے۔قائمقام چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے یہ ولی خان کیس کے بعد اس نوعیت کا پہلا کیس ہے۔اْس کیس میں ریفرنس بھیج دیا گیا تھا اس میں ابھی ریفرنس نہیں بھیجا گیا۔کیس لارجر بینچ کو بھیج دیتا ہوں،جب آپ کہیں سماعت کے لیے مقرر کر دیتے ہیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…