جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

شہباز گل کیس میں بڑی پیشرفت ، اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ

datetime 16  اگست‬‮  2022 |

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیشن جج کو ڈاکٹر شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست دوباہ سننے کا حکم دے دیا۔کیس کی سماعت قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے کی ہائیکورٹ نے سیشن جج کو جسمانی ریمانڈ کی درخواست دوبارہ سننے کا حکم دے دیا ۔عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل کی دوبارہ جائزہ لینے کی درخواست قابل سماعت ہے سیشن جج درخواست

کو قابل سماعت جان کر میرٹ پر فیصلہ کریں، عدالت نے کہا کہ فریقین سیشن جج کے پاس پیش ہو کر دلائل دیں۔ یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے ایڈووکیٹ جنرل نے ریمانڈ کی استدعا مسترد ہونے پر دوبارہ جائزے کی درخواست دی تھی اور سیشن جج نے فیصلے پر دوبارہ جائزے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دی تھی ایڈووکیٹ جنرل نے سیشن جج کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا ہائی کورٹ نے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل کی درخواست سیشن کورٹ میں زیر التوا تصور کی جائے۔عدالت نے حکم دیا کہ آج ہی جسمانی ریمانڈ پر دوبارہ جائزے کی درخواست سیشن کورٹ میں سنی جائے۔قبل ازیں کیس کے دوران سماعت جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ ہائیکورٹ ریمانڈ تو نہیں دیتی یہ ہائیکورٹ کا دائرہ اختیار نہیں کہ وہ دیکھے کہ ملزم کا کتنا ریمانڈ دینا ہے جرم کتنا ہی سنگین ہو ریمانڈ کا معاملہ مجسٹریٹ نے دیکھنا ہے یہ درست ہے کہ جس کا کیس ہے وہ سیاسی جماعت کا عہدیدار ہے مگر ملزم جو بھی ہے اس عدالت کے سامنے یہ بات بے معنی ہے ۔

عدالت نے صرف قانونی نکتے کو دیکھنا ہے ،عدالت کو یہ بتائیں کہ جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کیسے قابل سماعت تھی؟ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا جائے پھر تو بات ہی ختم ہوگئی قائم مقام چیف جسٹس نے کہا کہ کسی ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنا سنجیدہ معاملہ ہے ۔

بظاہر یہ لگتا ہے کہ سیشن عدالت کا ایک فورم موجود ہے کہ وہ سپروائز کر لے سیشن عدالت دیکھ لے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے کوئی غلط فیصلہ تو نہیں کر دیا، ابھی ریمانڈ دینے کی درخواست کے میرٹس پر نہیں جا رہا ، ملزم کا کتنا ریمانڈ دینا ہے جرم کتنا ہی سنگین ہو ریمانڈ کا معاملہ مجسٹریٹ نے دیکھنا ہے ابھی اس حد تک دلائل سن رہا ہوں کہ سیشن کورٹ میں اپیل سنی جا سکتی تھی یا نہیں؟

بعد ازاں عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد شہباز گل کے دوبارہ جسمانی ریمانڈ کی حکومتی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سیشن جج کو جسمانی ریمانڈ کی درخواست دوبارہ سننے کا حکم دے دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…