اسلام آباد (این این آئی)ایف آئی اے نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات میں پی ٹی آئی کے کراچی میں کھلوائے گئے تین بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات حاصل کرلیں۔تحقیقاتی ذرائع کے مطابق یہ اکاؤنٹس نجی بینک کی زمزمہ برانچ میں
سال 2005 میں کھلوائے گئے تھے۔ذرائع نے بتایا کہ پی ایس 113 پی ٹی آئی کے نام سیکھولے گئے اکاؤنٹس میں 3 کروڑ 94 لاکھ 71ہزار 630 روپے کی ٹرانزیکشن ہوئیں، مذکورہ بینک اکاؤنٹ کو سال2011 سے جولائی 2012 تک استعمال کیاگیا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی ویمن ونگ کے اکاؤنٹ میں 10 لاکھ 77 ہزار 850 روپے کی ٹرانزیکشن ہوئیں، اکاؤنٹ دسمبر 2011 کے بعد فروری 2016 میں دوبارہ فعال کیا گیا، دسمبر 2011 تک جمع کروائی گئی رقم فروری 2016 میں نکالی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے نام سے کھلوائے گئے تیسرے اکاؤنٹ میں 87 لاکھ 273 روپے کی ٹرانزیکشن ہوئیں، سال 2011 میں کھلوایا گیا یہ اکاؤنٹ بھی 2016 میں غیرفعال کردیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے نے رقم جمع کروانے والے افراد کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔ ایف آئی اے نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات میں پی ٹی آئی کے کراچی میں کھلوائے گئے تین بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات حاصل کرلیں۔