جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

اسرائیل کی غزہ پر بمباری جاری، 2 روز میں 6 بچوں سمیت 34 افراد شہید

datetime 7  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقبوضہ غزہ (این این آئی )غزہ میں وزارت صحت نیبتایا ہے کہ گذشتہ دو روز کے دوران غزہ کے علاقے پر جاری اسرائیلی فضائی حملوں میں اب تک کم سے کم 34 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ شہدا میں چھ بچیاور ایک خاتون بھی شامل ہے۔دوسری جانب متحدہ عرب امارات، فرانس،

چین اور دیگر ممالک نے غزہ میں تازہ پیش رفت پر بحث کے لیے سلامتی کونسل کا بند کمرہ اجلاس بلانے کی درخواست کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق فلسطینی وزارت صحت نے بتایاکہ اسرائیلی حملے میں 203 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔اسرائیل نے دعوی کیاکہ غزہ سے ایک ناکام راکٹ فائر کے نتیجے میں جبالیہ کیمپ میں بچوں سمیت عام شہری مارے گئے۔ العربیہ اور الحدث کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ جبالیہ کیمپ میں ہلاکتوں کی تعداد 7 تک پہنچ گئی ہے جن میں بچے بھی شامل ہیں۔ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔اسلامی جہاد تحریک کے عسکری ونگ ونگ القدس بریگیڈز نے ہفتے کے روز کہا کہ اس نے تل ابیب، اشدود، عسقلان اور سدیروت پر بڑے پیمانے پر راکٹ حملے کیے ہیں۔سرایا القدس نے ٹیلی گرام پر اپنے اکائونٹ کے ذریعے غزہ میں تنظیم کے کمانڈر تیسیر الجعبری کی ہلاکت کے ردعمل میں راکٹ فائر کے مناظر کے کلپس بھی شائع کیے اور بتایا کہ یہ راکٹ اسلامی جہاد کی طرف سے داغے گئے ۔نامعلوم اسرائیلی میڈیا کے حوالے سے بتایا گیا کہ غزہ سے داغے گئے بڑے راکٹ عسقلان کے بعد عسقلان اور سدیروت پر گرنے کے نتیجے میں متعدد مکانات اور ایک فیکٹری کو نقصان پہنچا۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…