پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

محکمہ داخلہ پنجاب کا بھارتی شہریوں کو ویزوں میں توسیع کی معلومات پبلک کرنے سے انکار، جانتے ہیں وجہ کیا بنی؟

datetime 7  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ میں قیام پذیر بھارتی شہریوں کو ویزوں میں دی گئی توسیع کی معلومات پبلک کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

روزنامہ جنگ میں آصف محمود سے کی شائع خبر کے مطابق  محکمہ داخلہ کو رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ 2013 کے تحت درخواست دی گئی کہ پچھلے 10 سالوں کے دوران قیام پذیربھارتی شہریوں کے ویزوں کے حوالے سے معلومات فراہم کی جائیں ۔ پنجاب انفارمیشن کمیشن کی طرف سے معلومات کی عدم فراہمی پر محکمہ داخلہ کو نوٹس جاری کیا گیا جس پر پبلک انفارمیشن آفیسر نے کمیشن کے روبرو اپنے تحریری جواب میں بتایا کہ وفاقی وزارت داخلہ فارن نیشنلز کو ویزے کا اجراء کرنے کا اختیار رکھتی ہے جبکہ محکمہ داخلہ صرف ان کے ویزوں میں 90 دن تک توسیع دیتا ہے۔ محکمہ داخلہ کی پبلک انفارمیشن آفیسر نے کہا کہ اس ڈیٹا میں ایسی بھارتی خواتین شہریوں کے نام ہیں جنہوں نے پاکستانی مردوں سے شادیاں کیں اور وہ ان کے ساتھ کئی سالوں سے رہ رہی ہیں،تفصیل پبلک کرنے سے ان کو سیکورٹی خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ اس لئے یہ معلومات دینے سے انکار کردیا گیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…